سہ ملکی سیریز، پاکستان کو 6 رنز سے ہرا کر سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251128-01-12
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ زمبابوے سیریز سے باہر ہوگیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر184 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سیکامل مشارا 76 اورکوشل مینڈس 40 رنز بناکر نمایاں رہے، داسن شناکا 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم جونیئر اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سری لنکا کے 184 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ عثمان خان نے 33 اور محمد نواز نے27 رنز بنائے۔پاکستانی اسکواڈ میں آج دو تبدیلیاں کی گئیں، نسیم شاہ اور عثمان طارق کی جگہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا۔سری لنکا کی جانب سے زمبابوے کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا اور کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل ہفتے کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائیگا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سہہ ملکی کرکٹ سیریز، سری لنکا نے زمبابوے کو شکست دے دی
راولپنڈی (نیوزڈیسک) تین ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے زمبابوے کے کی جانب سے دیئے گئے 147 رنز کے ہدف کو صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 16.2 اوورز میں عبور کر لیا جس میں سب سے اہم کردار اوپنر پاتھم نسانکا کا رہا جنہوں نے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی لیکن وہ سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے ۔ ان کے ساتھ کمل مشرا نے 12 اور کوشل مینڈس نے 25 رنز بنائے۔
اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف دیا جس میں سکندر رضا اور ریان برل نے 37 ، 37 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ برائن بینیٹ نے 34 رنز بنائے ۔