کے پی میں غیر قانونی مائینگ سکینڈل میں ملوث ٹھیکیدار کے اثاثے منجمند
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
احتساب عدالت میں غیر قانونی مائینگ سکینڈل میں ملوث ٹھیکیدار کے اثاثے منجمند کرنے کے لیے نیب کی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست پر سماعت احتساب جج حامد مغل نے کی جس کے دوران سینئر پراسیکوٹر نیب حبیب اللہ بیگ پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزم کی کروڑوں روپے کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
نیب پراسیکوٹر نے بتایا کہ ملزم زرگل خان ٹھیکیدار ہے ، ملزم نے دیگر ساتھیوں سے ملکر کاکول کے گزارہ جنگلات میں غیر قانونی مائنگ کی۔ ملزم کا غیر قانونی مائننگ کے پیچھے مرکزی کردار ہے۔
مزید برآں ملزم نے 2010 سے جولائی 2025 تک ایک لاکھ 41 ہزار 869 میٹرک ٹن فاسفیٹ نکالا۔ ملزم نے قومی خزانے کو 643.
ملزم کے نام پر ایبٹ آباد میں مختلف آٹھ جگہوں پر پلاٹس نکل آئے ہیں ، ملزم کے نام تین قیمتی گاڑیاں بھی رجسٹرڈ ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ملزم کے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 اور نیب آرڈیننس کے تحت اثاثے منجمد کیے جائیں جائے۔
عدالت نے ملزم کی مذکورہ جائیداد اور اثاثے منجمند کرنے کا حکم دیدیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزم کے
پڑھیں:
سمندری راستے سے غیرقانونی ایران جانے میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے سے غیر قانونی طور پر ایران جانے میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 4 کا تعلق گوجرانوالہ، 2 کا تعلق فیصل آباد اور حافظ آباد، 5 کا تعلق لوئر دیر جبکہ دیگر 3 کا تعلق صوابی، مردان اور مالاکنڈ کے مختلف علاقوں سے ہے۔
ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجما ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ملزمان کے گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔