اداکار ایتھن براؤن 52 برس کی عمر میں چل بسے
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
گلوکار اور نغمہ نگار جیکسن براؤن نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ان کے بیٹے ایتھن براؤن، جو ماڈل، اداکار اور موسیقار تھے، انتقال کر گئے ہیں۔
’رننگ آن ایمپٹی‘ کے گلوکار کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایتھن منگل کی صبح چل بسے، ان کی عمر 52 برس تھی۔ وجۂ موت تاحال معلوم نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
بیان میں کہا گیا ہے کہ 25 نومبر کی صبح جیکسن براؤن اور فِلس میجر کے بیٹے ایتھن براؤن اپنے گھر میں بے ہوش پائے گئے اور انتقال کر گئے۔
’اس مشکل وقت میں ہم خاندان کی نجی نوعیت کا احترام کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ اس وقت مزید تفصیلات دستیاب نہیں۔‘
Ethan Browne passed today.
— Kristy Mills (@ocnaturaldoc) November 26, 2025
رپورٹس کے مطابق ایتھن نے آئیزک مِزراہی سمیت کئی فیشن ڈیزائنرز کے لیے ماڈلنگ کی۔ انہوں نے 1995 کی اینجلینا جولی اور جونی لی ملر کی فلم ’ہیکرز‘، کیٹ ہڈسن کی فلم ’ریزنگ ہیلن‘ اور ٹی وی سیریز ’برڈز آف پرے‘ میں بھی کام کیا۔
ایتھن نے اپنے والد کی طرح موسیقی میں بھی قدم رکھا، وہ ایلائن زین نامی میوزیکل جوڑی کا حصہ تھے، جس کے دوسرے رکن کیٹ کولبرٹ کے والد چارلس کولبرٹ ہیری بیلافونٹے سمیت دیگر فنکاروں کے ساتھ بطور باس گِٹارسٹ کام کر چکے ہیں۔ اس جوڑی نے 2022 میں اپنا ڈیبیو البم ’رائٹ بیفور یور آئیز‘ جاری کیا۔
مزید پڑھیں:
2 نومبر 1973 کو پیدا ہونے والے ایتھن، جیکسن اور ماڈل فِلس میجر کے بیٹے تھے۔
1974 میں، محض 6 ماہ کی عمر میں، وہ اپنے والد کے ساتھ رولنگ اسٹون میگزین کے سرورق پر بھی چھپ چکے تھے۔
جیکسن اور میجر کی شادی دسمبر 1975 سے مارچ 1976 تک صرف 4 ماہ برقرار رہی، جب فِلس میجر نے خودکشی کر لی تھی۔ اُس وقت ایتھن کی عمر صرف 2سال تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکار ایتھن براؤنذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداکار ایتھن براؤن ایتھن براؤن کی عمر
پڑھیں:
جیا نے پہلے ہی بتادیا تھا دھرمیندر سے زیادہ خوبصورت کوئی انڈسٹری میں نہیں، امیتابھ
بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں رخصت ہوگئے تاہم ان کی موت کے بعد ان سے متعلق خبریں، پوسٹ اور ان کے ماضی کے انٹرویوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔
اسی دوران سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن کے کون بنے گا کروڑ پتی شو سے لی گئی ایک ویڈیو کا کلپ وائرل ہے جس میں شو میں شریک اداکار عامر خان بگ بی امیتابھ بچن سے سوال کررہے ہیں۔ دوران شو عامر خان نے امیتابھ بچن سے سوال کیا کہ جب جیا بچن کسی اور ہیرو کے ساتھ شوٹنگ پر جاتی تھیں تو وہ کون سا ہیرو تھا جس کا نام سن کر آپ کو تکلیف ہوتی تھی؟ عامر خان کے سوال پر امیتابھ کا کہنا تھا کہ مجھے کبھی تکلیف نہیں ہوئی، کیوں کہ مجھے جیا نے پہلے دن ہی بتا دیا تھا کہ دھرمیندر میرے پسندیدہ ہیں، ان سے زیادہ خوبصورت اداکار ہماری انڈسٹری میں کوئی نہیں ہے۔