اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے تحت عالمی مقابلہ حسن قرآت کے شرکا کے اعزاز میں سینیٹر محمد طلحہ محمود کی طرف سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے محفل میں عالمی قاریوں کی تلاوتوں کو نہایت خوبصورت اور دلکش قرار دیا۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ 40 کے قریب ممالک کے قاریوں اور حفاظ کی شرکت پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ موجودہ حالات میں اس مقابلے کا انعقاد اللہ کا فضل اور انعام ہے۔

مزید پڑھیں:وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ مقابلہ منعقد ہوا، اور وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی سرپرستی سے یہ کامیاب ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اتنی تعداد میں قاریوں اور حفاظ کا پاکستان آنا باعث رحمت ہے، اور فیلڈ مارشل بھی حافظ قرآن ہیں۔ انہوں نے حالیہ جنگ میں پاکستان کی فتح کو قرآن کی برکت سے منسلک کیا اور کہا کہ یہ مقابلہ مسلسل منعقد ہوتا رہے گا۔

سینیٹر محمد طلحہ محمود نے اپنے دینی گھرانے اور قرآن کے فروغ پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو قرآن کی طرف لے جانا ضروری ہے، اور ہر قسم کی کامیابی کا راستہ قرآن سے ہو کر جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:گلوبلائزیشن کے دور میں تعلیمی پروگراموں کو عالمی تقاضوں کے مطابق وسعت دینا ناگزیر: وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

تقریب میں وفاقی سیکریٹری ڈاکٹر عطاالرحمن، پروفیسر سجاد قمر اور قاری سید صداقت علی نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ قرآت کی تعلیم کو عام کرنے اور مدارس و اسکولوں میں باقاعدہ تعلیم دینے کی ضرورت ہے، نیز عربی زبان کی قومی سطح پر تعلیم کا اہتمام ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

مذہبی امور.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم