فیڈرل بورڈ نے ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ دوم 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پارٹ ون کے سالانہ دوم امتحانات میں 88746 طلبہ نے حصہ لیا۔ پارٹ ون کے سالانہ دوم امتحانات میں 71845 طلبہ پاس اور 15628 طلبہ فیل ہوئے ہیں۔

امیدواروں کی ایس ایس سی I میں پاس شرح 82 فیصد رہی جبکہ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات دوم میں 18611 طلبہ نے حصہ لیا۔

پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات دوم میں 11682 طلبہ پاس اور 8198 طلبہ فیل ہوئے۔ امیدواروں کی ایس ایس سی II میں پاس شرح 65.

35 فیصد رہی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے سالانہ دوم ٹو کے سالانہ ایس ایس سی پارٹ ون

پڑھیں:

ملک میں 480 جینڈر بیسڈ کورٹس قائم ہیں لیکن نتائج صفر ہیں؛ شیری رحمان

سٹی 42 : سابق وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں 480 جینڈر بیسڈ کورٹس قائم ہیں لیکن نتائج صفر ہیں، جینڈر بیسڈ کورٹس موجود ہیں، قوانین بھی بن چکے، پھر بھی کنوکشن ریٹ انتہائی کم ہے ۔ 

ثمینہ زہری کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا ۔ 70 فیصد جینڈر بیسڈ وائلنس کیسز رپورٹ نہ ہونے کا انکشاف شیری رحمان کی جانب سے کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ ملک میں جینڈر بیسڈ وائلنس کی صرف 5 فیصد کنوکشن ریٹ ہے، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے اعداد و شمار کے پانچ فیصد کنوکشن ریٹ شرمناک ہے۔

کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ

شیری رحمان نے بتایا کہ رپورٹ تک پہنچنے میں خواتین کو شدید دباؤ اور رکاوٹوں کا سامنا ہوتا ہے، متوسط اور نچلے طبقے کی خواتین کو رپورٹ درج کرانے نہیں دیا جاتا۔ خواتین کیس درج کرائیں تو پوری پولیس اور جسٹس سسٹم کی کارروائی متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ ہونے کے باوجود سزا کیوں نہیں ہوتی؟ یہ اہم سوال ہے۔ پراسیکیوشن کمزور ہے، ٹریننگ نہ ہونے سے بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک میں 480 جینڈر بیسڈ کورٹس قائم ہیں لیکن نتائج صفر ہیں، جینڈر بیسڈ کورٹس موجود ہیں، قوانین بھی بن چکے، پھر بھی کنوکشن ریٹ انتہائی کم ہے ۔ریپ کیسز میں کنوکشن ریٹ 0.5، ڈومیسٹک وائلنس میں 0.1 ہے۔ شیری رحمان نے بتایا کہ اسلام آباد میں گزشتہ سال رپورٹ کیے گئے ریپ کیسز میں ایک میں بھی سزا نہیں ہوئی۔ سندھ میں بھی رپورٹ ہوئے کیسز میں کوئی قابلِ ذکر سزا نہیں ہوئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے لیکن سزا نہ ہونے کے برابر ہے۔ 

نیپال کرکٹ لیگ میں سٹہ، 9 بھارتی جواری گرفتار

شیری رحمان نے کہا کہ پورے ملک میں 64 فیصد کیسز میں ملزمان بری ہو جاتے ہیں، میرے سامنے پنجاب میں ملزمان کو ڈھول بجا کر ہیرو بنا کر پیش کیا گیا، ایسے ماحول میں پولیس کیا شواہد دے گی اور عدالت کیسے سزا دے گی؟ ۔ انہوں نے کہا کہ ججز کی ٹریننگز ہو رہی ہیں لیکن نتائج سامنے نہیں آ رہے۔ جینڈر بیسڈ وائلنس کیسز میں ہائی کورٹس میں کچھ بہتری نظر آتی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ایس این جی پی ایل نے اپنی تاریخ کا دوسرا بلند ترین منافع کا اعلان کر دیا، 30فیصد کیش ڈیویڈنڈ کی منظوری
  • ملک میں 480 جینڈر بیسڈ کورٹس قائم ہیں لیکن نتائج صفر ہیں؛ شیری رحمان
  • الیکشن نتائج سے پہلے بڑا ہنگامہ، فوج نے صدر کو ہٹا کر اقتدار سنبھال لیا
  • انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 2دسمبر سے شروع ہوںگے
  • نیٹ فلکس کی مشہور سیریز اسٹرینجر تھنگز کا پہلا پارٹ آج ریلیز ہوگا
  • مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان
  • شہید بینظیر آباد بورڈ ، 9کلاس اور فرسٹ ائر کے امتحانی نتائج کا اعلان
  • ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز کہاں کہاں ہوں گے، اعلان ہوگیا
  • جموں و کشمیر ریزرویشن پالیسی پر آغا سید روح اللہ مہدی نے احتجاج کا اعلان کیا