فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ‏پاکستان تحریکِ انصاف اور وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے ایسا سیاسی طرزِ عمل اپنایا ہے جس سے صوبے کے عوام کو گورننس کی فراہمی پسِ پشت چلی گئی ہے۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ انکی ساری توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کہ کرپشن کے کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے، یہ جیل رولز کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ترجیحات امن، ترقی اور عوامی ریلیف کے بجائے دن رات اسلام آباد میں اسی غیر قانونی بیانیے کے گرد گھما رہی ہے۔

سہیل آفریدی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی درخواست دائر کردی

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختون خوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروادی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مبینہ طور پہ تحریکِ انصاف کی ایک خاتون سیاستدان نے انتہائی منفی حکمتِ عملی کے تحت افغانستان سے چلنے والے پاکستان دشمن اکاؤنٹس اور بھارتی میڈیا پر خان صاحب سے متعلق ایک گھٹیا مہم چلوائی جس سے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ طرزِ عمل کھلی پاکستان دشمنی ہے، کیونکہ اس سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ 

عطا تارڑ نے کہا کہ تحریکِ انصاف کو چاہیے کہ ملک دشمن بیانیے اور غلط ترجیحات ترک کرکے اب ریاست اور عوام کے مفاد کو مقدم رکھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ عطا تارڑ

پڑھیں:

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی آئی کو تنقیدی پیغام: ملک اور عوام کے مفاد کو ترجیح دیں

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک خاتون رہنما نے عمران خان کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پاکستان دشمن مہم چلائی۔
اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی، بشمول خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، نے ایسا سیاسی رویہ اپنایا ہے جس میں صوبے کے عوام کی ضروریات اور گورننس پسِ پشت چلی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی پوری توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کہ کرپشن کے کیس میں سزا بھگتنے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے، جو کہ جیل رولز کے خلاف ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حساس صوبہ ہونے کے باوجود صوبائی حکومت کی ترجیحات امن، ترقی اور عوامی ریلیف کی بجائے اسلام آباد میں غیر قانونی بیانیے کے گرد گھومتی رہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ تحریکِ انصاف کی ایک خاتون رہنما نے منفی حکمت عملی کے تحت افغانستان سے چلنے والے پاکستان دشمن اکاؤنٹس اور بھارتی میڈیا پر خان صاحب کے حوالے سے ایک مہم چلائی، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی پر زور دیا کہ وہ ملک دشمن بیانیہ اور غلط ترجیحات ترک کر کے اب ریاست اور عوام کے مفاد کو مقدم رکھے۔

 

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی آئی کو تنقیدی پیغام: ملک اور عوام کے مفاد کو ترجیح دیں
  • پی ٹی آئی ملک دشمن بیانیہ اور غلط ترجیحات ترک کرکے ریاست اور عوام کا مفاد مقدم رکھے، عطا تارڑ
  • سہیل آفریدی کی ساری توجہ غیرقانونی مطالبے پر مرکوز ہے؛عطا اللہ تارڑ
  • خالد خورشید حکومت گرانے سے متعلق گورنر کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آ گیا
  • اڈیالے کی بجائے اپنے صوبے کےہسپتالوں، سکولوں میں جاؤ؛ مریم اورنگزیب کا سہیل آفریدی کومشورہ
  • تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان
  • نواز شریف کی اور مریم نواز کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کا نکتہ با نکتہ جواب
  • سہیل آفریدی نے اچھے کام کیے تو ہم حمایت کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
  • جی بی کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری پر تحریک انصاف کا سخت ردعمل