28 سالہ امریکی خاتون ان دنوں غیر معمولی طرزِ زندگی کی وجہ سے خبروں میں ہے جو اپنی 60 لاکھ سالانہ کی نوکری چھوڑ کر اب 1 کروڑ روپے کما رہی ہے۔

اوہیگان ایک ارب پتی خاندان کی نینی کے طور پر کام کرتی ہیں، اور وہ مالدیپ اور دبئی سمیت دیگر خوبصورت مقامات کی سیر بھی کر چکی ہیں انہیں دنیا دیکھنے کے علاوہ اور بھی کئی فوائد حاصل ہیں۔ جیسے کے ہیلتھ کیئر اور رہائش وغیرہ۔ ان کے کھانے نجی شیف تیار کرتے ہیں اور انہیں ’نینی وارڈروب‘ جیسی سہولیات بھی حاصل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے سابق صدر کی بیٹی کا اپنے ہی خاندان کے مردوں سے انوکھا فراڈ

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ان کی پچھلی آرٹھوپیڈک میڈیکل سیلز کی نوکری اس زندگی کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں تھی۔ 2019 میں ایم سی اے ٹی کی تیاری کے دوران اضافی آمدنی کی تلاش میں انہوں نے نینی کے طور پر کام شروع کیا اور جلد ہی ایک مختلف دنیا میں قدم رکھنے کا احساس ہوا۔

اوہیگان نے تھوڑی مدت کے لیے نیو یارک میں میڈیکل سیلز میں کارپوریٹ کیریئر اپنانے کی کوشش بھی کی، جہاں ان کی سالانہ تنخواہ 65,000 امریکی ڈالر تھی۔ تاہم ایک سال کے اندر انہوں نے نوکری چھوڑ کر دوبارہ نانی بننے کا فیصلہ کیا، کیونکہ انہیں احساس ہوا کہ یہ پیشہ ان کی شخصیت اور صلاحیتوں کے عین مطابق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کروڑوں آمدن نینی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کروڑوں ا مدن

پڑھیں:

تھائی لینڈ میں بارشوں کا 300 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا؛ معمولاتِ زندگی ٹھپ؛ ہلاکتیں

تھائی لینڈ میں ہونے والی بارشوں نے ملک کے 9 صوبوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جسے میں معمولاتِ زندگی معطل ہوکر رہ گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے متاثرہ صوبوں میں 400 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جو 3 سو سال بعد ہونے والی سب سے زیادہ بارشیں ہیں۔

اس ریکارڈ توڑ شدید بارشوں کے بعد دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور پانی نے سیلابی ریلے کی صورت  اختیار کرتے ہوئے رہائشی علاقوں کا رخ کرلیا۔

سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور جگہ جگہ درخت، ہورڈنگز اور مکانات کی چھتیں گری ہوئی ہیں۔

وزارتِ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جہاں 100 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا۔ میونسپل ادارے ریڈ الرٹ ہیں اور ریسکیو ادارے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

متاثرہ صوبوں میں اسکولوں اور دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔ شہریوں کو ساحل سے دور رہنے اور بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں غیر متوقع، خطرناک حد تک اور بے موسم بارشوں، سیلاب، برفباری اور زلزلوں کو ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سال نو پر بل گیٹس نے زندگی بدل دینے والی کن 5 کتب کو پڑھنے کا مشورہ دیدیا
  • پاکستان میں 10 ماہ میں کتنے موبائل فونز تیار کئے گئے؟ پہلے نمبر پر کونسی کمپنی؟
  • ’نیشنل کرش‘ بننے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا، نازیبا پیغامات کا انکشاف
  • کراچی میں ای چالان کے 30 روز مکمل، 93 ہزار سے زائد چالان جاری
  • اداکار دھرمیندر ایک مضبوط خاندانی ورثہ اور اربوں کی دولت چھوڑ گئے
  • بالی وُڈ لیجنڈ دھرمیندر نے 89 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت، اربوں روپے کی دولت چھوڑ گئے
  • آنجہانی دھرمیندر اپنے پیچھے کتنی دولت چھوڑ کر گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی ای چالان کو 30 روز مکمل، 93 ہزار سے زائد چالان ہوگئے، انکی قیمت کیا رہی؟
  • تھائی لینڈ میں بارشوں کا 300 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا؛ معمولاتِ زندگی ٹھپ؛ ہلاکتیں