کراچی میں ای چالان کے 30 روز مکمل، 93 ہزار سے زائد چالان جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
کراچی میں ای چالان کے نفاذ کو 30 دن مکمل ہو گئے ہیں، اور اس دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 93 ہزار سے زائد چالان کیے جا چکے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق سب سے زیادہ 57,541 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جاری کیے گئے، جبکہ 22,227 موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکر میں نصب ٹریکر کے ذریعے تیز رفتاری پر 1,188 چالان ہوئے، اور دیگر گاڑیوں کی تیز رفتاری پر 2,699 چالان کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے 1,278 اور رنگین شیشے والی گاڑیوں کے 1,178 چالان کیے گئے۔ اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 611 جبکہ رانگ وے گاڑی چلانے پر 426 چالان جاری ہوئے۔
جرمانوں کی مجموعی تفصیلات کے مطابق: سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 57 کروڑ 54 لاکھ 10 ہزار روپے، ہیلمٹ نہ پہننے پر 11 کروڑ 11 لاکھ 35 ہزار روپے، رنگین شیشے والی گاڑیوں پر 2 کروڑ 94 لاکھ 50 ہزار روپے
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ای چالان نظام کے نفاذ سے شہریوں میں قوانین کی پابندی کے حوالے سے شعور پیدا ہوا ہے اور روڈ سیفٹی بہتر ہوئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔