شامی قصبے بیت جن پر اسرائیلی حملے میں 9 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈرونز اب بھی علاقے پر پرواز کر رہے ہیں اور اسرائیلی فوج کے متحرک ہونے کے باعث شام کی سول ڈیفنس ٹیمیں زخمیوں کو بچانے کے لیے بیت جن میں داخل نہیں ہو سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں اسرائیل کی تازہ کارروائی میں کم از کم 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جس میں بچے بھی شامل ہیں۔ علاقائی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ بیٹ جن میں اسرائیلی توپ خانے اور میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے، جبکہ مقامی افراد اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق متعدد اسرائیلی فوجی بھی جھڑپوں میں زخمی ہوئے، اس حملے کے بعد بیٹ جن کے کئی خاندانوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہونا پڑا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈرونز اب بھی علاقے پر پرواز کر رہے ہیں اور اسرائیلی فوج کے متحرک ہونے کے باعث شام کی سول ڈیفنس ٹیمیں زخمیوں کو بچانے کے لیے بیت جن میں داخل نہیں ہو سکیں۔اسرائیلی فوج نے ایکس پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ جھڑپ کے دوران 6 فوجی زخمی ہوئے، جس میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج
پڑھیں:
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر عہدیدار ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان پر بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر ڈائریکٹر برائے تحقیق، وکالت، پالیسی اور مہمات، ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Instead of waging a campaign against the @IntlCrimCourt and continuing to arm a government committing genocide, US authorities should uphold human rights and respect the rule of law. @NYCMayor Mamdani is right: @netanyahu should be arrested, and brought before the International… pic.twitter.com/mai4rtENAh
— Erika Guevara Rosas (@ErikaGuevaraR) July 23, 2026
ایریکا گویرا روزاس نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نیویارک کے میئر زوہران ممدانی کے حالیہ مؤقف کی حمایت کی، جنہوں نے کہا تھا کہ اگر بنیامین نیتن یاہو نیویارک کا دورہ کریں تو انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو جنگی مجرم، اس کی جگہ جیل ہے، ظہران ممدانی ستمبر میں اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے پر بضد
روزاس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حکام کو انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے 2024 میں بنیامین نیتن یاہو کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ عدالت کا مؤقف ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران مبینہ جنگی جرائم کے الزامات کی باقاعدہ تحقیقات اور قانونی کارروائی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے، ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم کا بڑا اعلان
اسرائیل آئی سی سی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، جبکہ غزہ میں جاری جنگ اور انسانی بحران کے تناظر میں اسرائیلی قیادت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر قانونی اور سفارتی دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمنسٹی انٹرنیشنل جنگی جرائم نیتن یاہو