جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں نئے ٹاور اور فائر اسٹیشن کے تعمیراتی منصوبے کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں جدید ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) ٹاور اور ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ اسٹیشن (RFFS) کی تعمیر کے بڑے منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔
اس منصوبے کا مقصد ایئرپورٹ کی فضائی ٹریفک مینجمنٹ، آپریشنل سیفٹی اور مجموعی کارکردگی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانا ہے۔ منصوبے کا ڈیزائن مرحلہ 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد 24 ماہ پر مشتمل تعمیراتی کام شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں: مسافروں کی کلیئرنس اب چند منٹوں میں مکمل، لاہور ایئرپورٹ پر جدید ’سیلف بورڈنگ مشینیں‘ لگ گئیں
جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر ایم ایم پاکستان اور اسپین کی معروف کمپنی ’کیموسیا اینڈ فیر بینکس آرکیٹیکٹس‘ کے اشتراک سے کی جا رہی ہے۔ 3 مجوزہ مقامات کے مفصل تجزیے کے بعد ATC ٹاور اور فائر اسٹیشن کے لیے بہترین مقامات منتخب کر لیے گئے ہیں، جو موجودہ آپریشنل ضروریات، سیفٹی اسٹینڈرڈز اور مستقبل کی ایوی ایشن ضروریات سے ہم آہنگ ہیں۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا یہ اقدام ملک کے فضائی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگ ایوی ایشن سہولتوں کی فراہمی کے وسیع ویژن کا حصہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر ٹریفک کنٹرول پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر ٹریفک کنٹرول پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی منصوبے کا
پڑھیں:
کراچی، مختلف علاقوں میں آج 12 گھنٹے پانی بند رہے گا
ویب ڈیسک: دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مرمتی کام کی وجہ سے آج کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے سالانہ مینٹیننس کام آج صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔
شٹ ڈاؤن کے باعث کراچی میں پانی کی فراہمی میں تقریباً 100 ملین گیلن کمی متوقع ہے جس کے باعث لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ڈی ایچ اے، چنیسر ٹاؤن، جناح ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ ٹاؤن میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوگی۔
لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا