اسکردو میں کمانڈر ایف سی این اے کی نوجوانوں اور اکیڈمیا کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اسکردو:
اسکردو میں کمانڈر ایف سی این اے کی نوجوانوں اور اکیڈمیا کے طلباء کے ساتھ خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے شرکاء کو خطہ کے امن و امان، قومی سلامتی اور گلگت بلتستان کی اسٹریٹجک اہمیت سے آگاہ کیا۔
کمانڈر ایف سی این اے نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں جس سے نوجوان مستفید ہو سکتے ہیں۔
کمانڈر ایف سی این اے کا کہنا تھا کہ نوجوان ریاست کا مستقبل ہیں اس لیے قیام امن اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں۔
نوجوان طلباء اور اساتذہ نے خصوصی نشست کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ایسے سیشنز منعقد ہونے چاہئیں جس کی بدولت طلباء میں شعور بیدار ہوتا ہے۔
طباء نے کہا کہ ہمارے ذہنوں میں موجود بہت سے شکوک و شبہات دور ہوگئے، بنیان المرصوص اور دفاع پاکستان میں پاک فوج کے کردار سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کمانڈر ایف سی این اے
پڑھیں:
آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا تربت لاء کالج کا دورہ
آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے تربت لاء کالج کا دورہ کیا اوردورہ کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان کی فیکلٹی ممبران اور طلباء کیساتھ خصوصی نشست کی۔
طلباء نے بلوچستان کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، طلباء کا کہنا تھا کہ؛ ہم کھوئی ہوئی نسل نہیں، بلکہ وہ نسل ہیں جس کا بلوچستان کو طویل عرصے سے انتظار تھا، طلبا نے کورٹ پروسیڈنگ کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔
آئی جی ایف سی بلوچستان کا کہنا تھا کہ؛ طلباء وکالت کے مقدس پیشے کے ذریعے عوامی خدمت اور انصاف کی فراہمی کو اپنا شعار بنائیں،
آئی جی ایف سی بلوچستان نے ہونہار طلباء کیلئے خصوصی اسکالرشپ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا اور کالج میں سولرلائزیشن کیلئے حکومت بلوچستان سے معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
طلباء اور فیکلٹی ممبران نے امن و ترقی کے فروغ میں ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے کردار کو بھرپور سراہا۔