data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت اور اس کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے کیس میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں رامسوامی واقعے سے متعلق دو مقدمات کی سماعت ہوئی، جن میں نوجوان کی ہلاکت اور بعد ازاں ہونے والی توڑ پھوڑ شامل ہے۔

عدالت نے لیاقت محسود کی دونوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

درخواست گزار کے وکیل حیدر فاروق جتوئی کے مطابق گارڈن تھانے میں ملزم پر دو مقدمات درج ہیں، جبکہ سیشن عدالت نے ان میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

پولیس کے مطابق لیاقت محسود پر الزام ہے کہ حادثے کے بعد وہ اپنے مسلح گارڈ کے ہمراہ ہنگامہ آرائی اور شہریوں پر تشدد میں ملوث تھا۔

اس سے قبل سیشن عدالت ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد کر چکی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف قانونی کارروائی میں شدت

ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف قانونی کارروائی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر ایس پی ساؤتھ نے ملزم کے خلاف انسداد دہشتگردی (ATA) اور اقدام قتل کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ نے دو مقدمات میں لیاقت محسود کے خلاف ATA کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا اور آئی او کو ہدایت کی کہ زیر دفعہ 173 رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت مسترد کر دی تھی اور کہا تھا کہ اس کے خلاف فائرنگ اور دہشت پھیلانے کے شواہد موجود ہیں، جس کی بنیاد پر دہشتگردی کی دفعات درج کرنے کی ہدایت دی گئی۔
پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری شاہزیب جاں بحق ہوا تھا، جس کے بعد ملزم کے گارڈ نے مکینوں پر فائرنگ بھی کی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • فواد چوہدری کی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع
  • ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف قانونی کارروائی میں شدت
  • ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف قانون کا گھیرا مزید تنگ
  • فواد چودھری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع
  • لاہور ہائیکورٹ؛ پیکا قانون کے تحت مجرم کی 3 سال قید کی سزا معطل، ضمانت منظور
  • ڈمپر کی ٹکرسے نوجوان کی ہلاکت‘ لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منظور
  • رامسوامی ہنگامہ آرائی کیس: لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منظور
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع
  • پانچ مقدمات،عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم