خیبر پختونخوا میں غیر قانونی مائنگ سکینڈل میں ملوث ایک ٹھیکیدار کے کروڑوں روپے کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔
احتساب عدالت میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دائر درخواست کی سماعت احتساب جج حامد مغل نے کی، جس دوران نیب کے سینئر پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ٹھیکیدار کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم زرگل خان دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کاکول کے گزارہ جنگلات میں غیر قانونی مائنگ کا مرکزی کردار رہا ہے۔ تحقیقات میں سامنے آیا کہ 2010 سے جولائی 2025 تک ملزم نے ایک لاکھ 41 ہزار 869 میٹرک ٹن فاسفیٹ نکالا، جس سے قومی خزانے کو تقریباً 643.

7 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ مزید شواہد ملے کہ ملزم منی لانڈرنگ میں بھی ملوث رہا۔
ملزم کے نام ایبٹ آباد میں آٹھ مختلف پلاٹس اور تین قیمتی گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔ عدالت نے درخواست پر عمل کرتے ہوئے زرگل خان کے اثاثے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 اور نیب آرڈیننس کے تحت منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

 

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

گلشن اقبال میں 62 لاکھ روپے کی ڈکیتی، پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک نجی کورئیر کمپنی میں 62 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات نے علاقے میں ہلچل مچا دی۔ تین مسلح ملزمان کمپنی میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے اور تلاشی جاری ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • کے پی میں غیر قانونی مائینگ سکینڈل میں ملوث ٹھیکیدار کے اثاثے منجمند
  • ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف قانونی کارروائی میں شدت
  • کے پی میں غیر قانونی مائینگ سکینڈل میں ملوث ٹھیکیدار کے اثاثے منجمند
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل: بینک ملازم کے اکاؤنٹ میں 55 ملین روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف
  • کراچی: اسلحہ کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار
  • گلشن اقبال میں 62 لاکھ روپے کی ڈکیتی، پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم گرفتار
  • ٹرمپ کے خلاف انتخابی مداخلت کا مقدمہ خارج
  • برطانوی پولیس کا منی لانڈرنگ کیخلاف آپریشن‘غیرقانونی اثاثے ضبط
  • ویسٹ یارکشائر پولیس کا منی لانڈرنگ آپریشن، کروڑوں پاؤنڈ کے اثاثے ضبط