کے پی میں غیر قانونی مائینگ سکینڈل میں ملوث ٹھیکیدار کے اثاثے منجمند
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
نیب پراسیکوٹر نے بتایا کہ ملزم زرگل خان ٹھیکیدار ہے، ملزم نے دیگر ساتھیوں سے ملکر کاکول کے گزارہ جنگلات میں غیر قانونی مائنگ کی۔ ملزم کا غیر قانونی مائننگ کے پیچھے مرکزی کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت میں غیر قانونی مائینگ سکینڈل میں ملوث ٹھیکیدار کے اثاثے منجمند کرنے کے لیے نیب کی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست پر سماعت احتساب جج حامد مغل نے کی جس کے دوران سینئر پراسیکوٹر نیب حبیب اللہ بیگ پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزم کی کروڑوں روپے کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ نیب پراسیکوٹر نے بتایا کہ ملزم زرگل خان ٹھیکیدار ہے، ملزم نے دیگر ساتھیوں سے ملکر کاکول کے گزارہ جنگلات میں غیر قانونی مائنگ کی۔ ملزم کا غیر قانونی مائننگ کے پیچھے مرکزی کردار ہے۔
مزید برآں ملزم نے 2010 سے جولائی 2025 تک ایک لاکھ 41 ہزار 869 میٹرک ٹن فاسفیٹ نکالا۔ ملزم نے قومی خزانے کو 643.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملزم کے
پڑھیں:
کراچی: سیف سٹی کے سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث مفرور ملزم گرفتار
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی کے سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ سامان برآمد کر کے کباڑی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کے سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث 3 ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاوس کے قریب سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس مبینہ طور پر چوری ہوگیا۔
واضح رہے کہ 6 نومبر کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس مبینہ طور پر چوری ہو گیا تھا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ چوری ہونے والا ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کو بہتر سروس فراہم کرنے میں مدد کرتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین کے مطابق ایک گاڑی کی مدد سے ڈسٹری بیوشن باکس پر کام کیا جا رہا تھا، سیف سٹی کیمروں اور اس سے منسلک سامان میں کوئی سیکیورٹی یا الارم سسٹم بھی نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن باکس کافی اونچا اور وزنی ہے اسے چوری کرنا آسان عمل نہیں، ڈسٹری بیوشن باکس کیسے غائب ہوا، یہ معلوم کرنے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں۔