مومنہ اقبال نے 2018 میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی بہترین اداکاری کے باعث متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر کے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا۔

اداکارہ مومنہ اقبال کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر میں کچھ لمحات ایسے بھی تھے جن میں وہ ایک شخص کا ہاتھ تھامے نظر آرہی تھیں جبکہ اس شخص کا چہرہ جان بوجھ کر چھپایا گیا تھا جس سے ان کی ممکنہ منگنی کا تاثر ملا۔

تصاویر میں مومنہ اقبال کے ہاتھ میں ایک خوبصورت انگوٹھی بھی دیکھی گئی اور تقریب کے انتظامات پر اپنی فیملی کے ساتھ ساتھ ایک خاص شخص کا شکریہ بھی ادا کیا۔اداکارہ کی سالگرہ کی یہ تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی تھی جس میں صرف قریبی رشتے دار شریک ہوئے، مومنہ نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس میں خوشگوار موڈ میں فیملی کیساتھ وقت گزارتے نظر آئیں۔یاد رہے کہ مومنہ اقبال نے 2018 میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی بہترین اداکاری کے باعث متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: مومنہ اقبال سالگرہ کی

پڑھیں:

سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی

بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔

Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy

— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 2026

59 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔

اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔

سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم