اڈیالہ جیل میں عمران خان کی صحت، ملاقاتوں اور سہولیات سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی جیل میں طبیعت خراب ہونے سے متعلق چلنے والی خبروں کے بعد اڈیالہ جیل ذرائع نے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان مکمل طور پر صحتمند اور محفوظ ہیں، جہاں ان سے ملاقاتیں جیل قوانین کے مطابق کرائی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیا سہیل آفریدی مفاہمت کے رستے پر چل پڑے، کتنا آگے جا سکیں گے؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مکمل طور پر محفوظ اور صحت مند ہیں، اور جیل میں ان سے ہونے والی ملاقاتیں جیل مینوئیل کے مطابق باقاعدگی سے کرائی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جیل کی حدود میں آنے والا ہر شخص عمران خان سے ملاقات کر سکتا ہے، جب کہ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حدود سے باہر پیش آنے والے معاملات ان کی ذمہ داری میں شامل نہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو ہفتے میں ایک بار اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے بھی ملاقات کرائی جاتی ہے۔ ان کی صحت اور روزمرہ معمولات میں کوئی مسئلہ نہیں، جب کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی اڈیالہ کا مجاور ہے، عظمیٰ بخاری وزیر اطلاعات پنجاب
اڈیالہ جیل میں عمران خان کے زیر استعمال ایک بیرک کے چھ کمرے مختص ہیں، جہاں انہیں ٹی وی، اخبار اور دیگر بنیادی سہولتیں میسر ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو ہفتے میں ایک بار باہر سے کھانا منگوانے کی بھی اجازت ہے، جس میں عام طور پر دیسی مرغی اور مچھلی شامل ہوتی ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کا تمام طریقہ کار قواعد کے مطابق ہوتا ہے اور اس میں کسی قسم کی رکاوٹ یا پابندی نہیں لگائی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی جیل انتظامیہ عمران خان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل بانی پی ٹی ا ئی جیل انتظامیہ اڈیالہ جیل کے مطابق جیل میں
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔