امارات نے پاکستانیوں کیلئے کوئی نئی ویزا پابندی نہیں لگائی: دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن پر مشاورت جاری ہے، مل کر گیس پائپ لائن کا حل نکالیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ ڈاکٹرعلی لاریجانی کے بلینک چیک والے بیان کا خیرمقدم کیا گیا، پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن پر مشاورت جاری ہے، پاکستان اور ایران مل کر گیس پائپ لائن کا حل نکالیں گے ، بھارت مقبوضہ وادی میں جبری اقدامات کا خاتمہ اورایسے تمام قیدیوں کو رہا کرے، ، متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے کوئی نئی ویزا پابندی نہیں لگائی، یو اے ای میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے بھی پابندی کی تردید کی۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نے بحرین کا دو روزہ دورہ کیا ، سیکرٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی بھی پاکستان آئے، علی لاریجانی نے دو روزہ دورے میں پاکستانی قیادت سےمذاکرات کئے، پاکستان اور ایران نے مختلف عالمی فورم پر مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع نے سندھ کے حوالے سے اشتعال انگیز بیان دیا ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ مسائل کا بات چیت کے ذریعہ پرامن حل کا حامی ہے، اقوام متحدہ ماہرین کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کو بےنقاب کیا گیا، رپورٹ کے مطابق 2800 کشمیری بھارتی حراست میں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت مقبوضہ وادی میں جبری اقدامات کا خاتمہ اورایسے تمام قیدیوں کو رہا کرے، پاکستان کو تاریخی بابری مسجد کی جگہ مندر کا جھنڈا لہرانے پر سخت تحفظات ہیں۔ دفتر خارجہ نے بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اقدامات پر شدید اظہار تشویش کیا ۔
ترجما ن کا کہناتھا کہ ہم اسرائیل کے فلسطین خصوصاً غزہ پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ان حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت نہتے فلسطینی عوام شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو او پی سی ڈبلیو رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔
طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن پر مشاورت جاری ہے، پاکستان اور ایران مل کر گیس پائپ لائن کا حل نکالیں گے، امید ہے پاک ایران گیس پائپ لائن کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا، متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے کوئی نئی ویزا پابندی نہیں لگائی، یو اے ای میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے بھی پابندی کی تردید کی۔
ان کا کہناتھا کہ قائمہ کمیٹی کو شاید پرانے ریکارڈ کی بنیاد پر بریفنگ دی گئی، یو اے ای نے پاکستان کے حوالے سے کوئی نئی پابندی نہیں لگائی، متحدہ عرب امارات کی جانب سے کوئی نئی قانون سازی نہیں کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیردفاع نے عالمی قوانین سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی، سندھ پہلا صوبہ تھا جس نے قیام پاکستان کے حق میں ووٹ دیاتھا۔ پاکستان نے بھارت کو متنازع اور نفرت انگیز بیانات سے باز رہنے کا انتباہ کر دیا ۔
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت آبی ڈیٹا شیئر نہیں کیا، طے شدہ ڈیٹا شیئرنگ کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنا افسوسناک ہے، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، پاکستان سندھ طاس معاہدے کے معاملے کا فالو اپ کر رہا ہے، ویانا میں غیر جانبدار ماہرین کے اجلاس میں بھی فالو اپ کیا گیا۔
پاکستان افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے کام کر رہا ہے، افغان مہاجرین کے حوالے سے پاکستان کے ادارے مستعد ہیں۔ وعدے کےمطابق افغان مہاجرین کےمتعلقہ مقامات پر پہنچنے میں تاخیر پرتحفظات کا اظہار کیا گیا ۔
طالبان حکومت آنے کے بعد کئی ممالک نےپاکستان سے رابطے کئے، داعش افغانستان میں موجود ہے اور وہاں ہی تشکیل پا رہی ہے، پاکستان میں داعش کی موجودگی کے افغان الزامات بے بنیاد ہیں، ڈاکٹرعلی لاریجانی کے بلینک چیک والے بیان کا خیرمقدم کیا گیا۔
دفتر خارجہ نے تیسرے ممالک میں آباد ہونے کے منتظر افغان شہریوں کی تاخیر پر اظہار تشویش کیا ، آباد کاری کا وعدے کرنے والے ممالک افغان شہریوں کو جلد پاکستان سے نکالیں، پاکستان نے کئی بار اس معاملے کو متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھایا، پاکستان کی سرزمین پر داعش کا کوئی وجود نہیں، دہشتگرد افغانستان میں آباد ہیں، دہشتگرد تنظیمیں افغان سرزمین پاکستان مخالف کارروائیوں کیلئےاستعمال کر رہی ہیں۔
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت آبی ڈیٹا شیئر نہیں کیا، سندھ طاس معاہدے کے ڈیٹا کے معاملے کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے، پاکستان اورافغاں طالبان حکومت میں ثالثی کیلئے سعودی پیشکش کا علم نہیں، پاکستان ثالثی کی کسی بھی ٹھوس پیشکش کا خیرمقدم کرتا ہے ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بابری مسجد کی جگہ تعمیر مندر پر جھنڈا لہرانے پر گہری تشویش ہے، پاکستان
پاکستان نے ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ تعمیر نام نہاد ’’رام مندر‘‘ پر جھنڈا لہرانے افسوسناک قرار دیا ہے۔
پاکستان نے بابری مسجد کی جگہ تعمیر رام مندر پر جھنڈا لہرانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا، نفرت انگیز تقاریر اور مسلم مخالف حملوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی عدالتی کارروائیاں بھی مسلمانوں کے خلاف امتیازی رویے کی عکاسی کرتی ہیں، بھارتی ریاست کا اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے مذہبی و ثقافتی ورثے کو مٹانے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متعدد تاریخی مساجد کی توہین اور شہید کرنے کے خطرات لاحق ہیں۔ بھارتی مسلمان سماجی، معاشی اور سیاسی سطح پر بڑھتی ہوئی محرومی کا سامنا کر رہے ہیں۔
پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت میں بڑھتی اسلاموفوبیا اور نفرت انگیزی پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے اسلامی ورثے کے تحفظ کیلئے مؤثر کردار ادا کریں۔
ترجمان نے کہا کہ بابری مسجد کو 6 دسمبر 1992 کو انتہاپسند ہجوم نے شہید کیا تھا، بھارت مسلمانوں سمیت تمام مذہبی برادریوں کے مقامات عبادت کا تحفظ یقینی بنائے۔