Daily Sub News:
2025-11-28@12:40:40 GMT

وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس مقرر کردیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس مقرر کردیا

وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس مقرر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
کیس کی سماعت 3 دسمبر کو ہوگی، جس کے لیے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل پر از خود نوٹس لیا تھا، تاہم 27ویں آئینی ترمیم کے بعد اس نوعیت کے تمام از خود نوٹس کیسز کی سماعت کا اختیار آئینی عدالت کو منتقل ہو چکا ہے۔
اسی قانونی تبدیلی کے تحت یہ مقدمہ بھی اب وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار میں آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا ۔
بعد ازاں کینیا کی پولیس کی جانب سے واقعہ غلط شناخت کا قرار دیا گیا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کی صحت پر تشویش ہے، علیمہ خان کا محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط عمران خان کی صحت پر تشویش ہے، علیمہ خان کا محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط ملک میں حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی سالانہ شرح 4.

32 فیصد تک پہنچ گئی امریکا میں فائرنگ، تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، ترجمان دفتر خارجہ پاکستانیوں کو امارات کے ویزے نہ ملنے سے متعلق حکومت کی وضاحت سامنے آگئی جدہ: اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین اور قونصل جنرل کی صحافیوں سے ملاقات نومبر میں نیلا آسمان نظر آنا کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے: مریم اورنگزیب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وفاقی آئینی عدالت ارشد شریف قتل کیس

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت: آئندہ ہفتے 3 بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے

وفاقی آئینی عدالت آئندہ ہفتے 3 بینچز کے ذریعے مقدمات کی سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت نے گندم کوٹہ کیس میں بڑا حکم جاری کردیا

2 رکنی بینچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل، مختلف مقدمات کی سماعت انجام دے گا۔ بینچ 3 میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کریم خان آغا شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چیف جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا
  • وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا
  • وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت مقرر کر دی
  • وفاقی آئینی عدالت: آئندہ ہفتے 3 بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے
  • سپر ٹیکس کیس: وفاقی آئینی عدالت کا 3 رکنی بینچ پیر سے سماعت کرے گا
  • وفاقی آئینی عدالت میں 27ویں ترمیم کو چیلنج کر دیا گیا
  • 27ویں آئینی ترمیم کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج  کردیا گیا
  • 27ویں آئینی ترمیم کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا
  • وفاقی آئینی عدالت نے گندم کوٹہ کیس میں بڑا حکم جاری کردیا