نیپال نے نیا 100 نیپالی روپے کا نوٹ جاری کیا ہے جس پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ نوٹ پر ترمیم شدہ نقشہ چھاپا گیا ہے۔ اس نقشے میں کالاپانی، لیپولیکھ اور لمپیادھورا کو نیپال کی حدود کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ یہ وہ علاقے ہیں جنہیں بھارت اپنا علاقہ قرار دیتا ہے۔

نیپال راشٹرا بینک کے مطابق نئے نوٹ میں سیکیورٹی فیچرز کو مزید بہتر بنایا گیا ہے تاکہ اس کی تصدیق اور استعمال زیادہ مؤثر ہو سکے۔

یہ نوٹ سابق گورنر مہا پرساد ادھیکاری کے دستخطوں کے ساتھ جاری کیا گیا ہے جبکہ اس پر درج تاریخ اجرا 2081 بی ایس (2024) ہے۔

مزید پڑھیے: نیپال میں 2 سالہ آریاتارا شاکیہ نئی زندہ دیوی ’کمارى‘ منتخب

گزشتہ برس اکتوبر میں نیپالی سینٹرل بینک نے نئی کرنسی کی طباعت کا کام ایک چینی کمپنی کے سپرد کیا تھا۔ مئی 2024 میں سابق نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اوُلی کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں اس نوٹ کے ڈیزائن کی منظوری دی گئی تھی۔

بینک کے مطابق متنازع علاقوں والا نقشہ پہلے بھی 100 روپے کے نوٹ پر موجود تھا تاہم حکومت کے فیصلے کے تحت اسے مزید واضح کرتے ہوئے نئے ڈیزائن میں شامل کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نیپال کے تمام کرنسی نوٹوں میں سے صرف 100 روپے کے نوٹ پر ملک کا نقشہ موجود ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور نیپال میں قتل کی سازش، امریکا میں بھارتی ایجنٹ کو مقدمے کا سامنا

واضح رہے کہ مئی 2020 میں کے پی شرما اوُلی کی حکومت نے ایک نیا سیاسی نقشہ جاری کیا تھا جس میں مذکورہ متنازع علاقوں کو نیپالی حدود کے اندر دکھایا گیا تھا جسے بعد میں پارلیمنٹ نے بھی منظور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: سوشل میڈیا بطور ہتھیار، نیپال میں کامیاب تجربہ

نئے نقشے والے نوٹ کے اجرا کے بعد بھارت نے اپنی پوزیشن دہراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ علاقے بھارت کا حصہ ہیں اور نیپال کی جانب سے نقشے میں ترمیم کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت نیپال نیپال کا 100 روپے کا نوٹ نیپالی نوٹ اور بھارتی بوکھلاہٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت نیپال نیپال میں کے مطابق گیا ہے

پڑھیں:

ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

گوہاٹی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو تاریخی شکست سے دوچار کرکے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

جنوبی افریقا کی جیت میں ایڈن مارکرام کا بلے بازی سے ہٹ کر بھی کردار انتہائی اہم رہا۔ انہوں نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 76 رنز بنائے اور 9 کیچز پکڑے۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی فیلڈر نے ایک میچ میں 9 کیچز پکڑے ہوں۔

اس سے قبل ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ (8) کیچز پکڑنے کا ریکارڈ بھارت کے اجنکیا رہانے کے پاس تھا جو انہوں نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں بنایا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • نیپال کے 100 روپے کے نئے نوٹ پر متنازعہ علاقے، بھارت میں تشویش
  • نیپال پریمیئر لیگ میں بڑا سٹے بازی اسکینڈل، 9 بھارتی شہری گرفتار
  • شیخ حسینہ واجد کی حوالگی، بھارت نے بنگلہ دیش کی درخواست پر غور شروع کردیا
  • نیپال پریمیئر لیگ میں بڑا اسکینڈل، غیر قانونی سٹہ کھیلنے والے 9 بھارتی باشندے گرفتار
  • اقوامِ متحدہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بے نقاب،پاکستان کا اظہارتشویش
  • ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
  • محکمہ قانون نے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس جاری کردیا۔
  • بھارتی خاتون کی عجیب و غریب غلطی، پورا خاندان متاثر کردیا
  • بھارت محفوظ نہیں؛ اسرائیلی وزیراعظم نے تیسری بار دورہ منسوخ کردیا