نیپال پریمیئر لیگ میں بڑا سٹے بازی اسکینڈل، 9 بھارتی شہری گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
کٹھمنڈو میں جاری نیپال پریمیئر لیگ کے دوران بڑے سٹے بازی کے اسکینڈل کا پردہ فاش ہوا ہے۔ نیپال پولیس نے خفیہ اور اچانک چھاپوں کے دوران 9 بھارتی شہری اور ایک نیپالی گرفتار کیے ہیں، جو مبینہ طور پر آن لائن غیر قانونی بیٹنگ نیٹ ورک چلا رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار بھارتی باشندے ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی عمریں 19 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ ابتدائی چھاپے کے دوران پولیس نے سمکھوسی، کٹھمنڈو میں ایک کرائے کے مکان پر آٹھ افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا، جہاں سے 15 موبائل فون، ڈیجیٹل ریکارڈز اور بیٹنگ کے متعلق ڈیٹا قبضے میں لیا گیا۔
ایک روز بعد کی کارروائی میں ایک اور بھارتی اور ایک نیپالی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا، جس کے بعد مجموعی تعداد 10 تک پہنچ گئی۔
پولیس ترجمان ایس پی کاجی کمار آچاریا کے مطابق ابتدائی تفتیش سے ظاہر ہوتا ہے کہ گروہ تقریباً 5 لاکھ نیپالی روپے کے حجم سے بیٹنگ کر رہا تھا، تاہم دیگر شواہد کے مطابق اس نیٹ ورک کا مالی حجم تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ روپے (تقریباً 1.
مزید برآں، ملزمان کرپٹو کرنسی کے ذریعے غیر قانونی ٹرانزیکشنز میں بھی ملوث پائے گئے، جس سے کیس کی سنگینی اور بڑھ گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی