Islam Times:
2026-07-24@02:01:00 GMT

شام پر اسرائیل کا حملہ ناقابل قبول ہے، اقوام متحدہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

شام پر اسرائیل کا حملہ ناقابل قبول ہے، اقوام متحدہ

اپنے ایک بیان میں نجات روچڈی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، شام کی خودمختاری، وحدت، آزادی اور علاقائی سالمیت پر یقین رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی نمائندہ "نجات روچڈی" نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ پہلے اور اب شام پر اس طرح کے حملے "بیت جن" میں رہنے والی آبادی کی نقل مکانی کا باعث ہیں۔ ان حملوں کی وجہ سے وہاں کے خاندان اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے آس پاس کے علاقوں میں ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔ اس طرح کے اقدامات شام کی خود مختاری اور سالمیت کے لئے خطرہ ہے کہ جن پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ یہ حملے پہلے سے غیر مستحکم صورت حال کو مزید بگاڑ رہے ہیں۔ نجات روچڈی نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ، شام کی خودمختاری، وحدت، آزادی اور علاقائی سالمیت پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کی تمام جارحیتں فوری طور پر بند کی جائیں۔ اقوام متحدہ کی اس نمائندہ نے 1974ء کے جنگ بندی معاہدے کی مکمل پابندی کی ضرورت پر زور دیا۔ واضح رہے کہ آج صبح اسرائیلی افواج نے دمشق کے مضافاتی علاقے بیت جن پر حملہ کیا۔ علاقہ نشینوں کی صیہونی افواج کے خلاف مزاحمت کے نتیجے میں 13 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے، جس کے بعد مذکورہ اسرائیلی آپریشن بند کر دیا گیا۔ شام نے صیہونی رژیم کی اس کارروائی کو مجرمانہ قرار دیا۔ اس حوالے سے شام نے کہا کہ یہ حملہ اور اس کے بعد ہونے والے فضائی حملے ایک جنگی جرم ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ

پڑھیں:

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم