بلوچستان ، مچھ کے بازار اڈہ میں دھماکہ ، ایک شخص زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
(عیسی ترین) بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے بازار اڈہ میں دھماکہ ہونے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال ریفر کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے مقام سے پولیس شواہد اکٹھے کررہے ہیں،دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی، مزید تحقیقات مچھ پولیس کررہی ہے، زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر سے باہر ہے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: کلفٹن بازار کے قریب گراؤنڈ سے 40سالہ خاتون کی لاش برآمد
کراچی (نیوز ڈیسک) کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کی عمر تقریباً 40 سے 42 سال ہوگی، جس کی شناخت کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق خاتون کے ہاتھ ٹیپ سے باندھے گئے تھے جبکہ شناخت چھپانے کےلیے چہرے کی کھال مکمل طور پر اتار دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے گلے پر رسی سے پھندا لگانے کے نشانات بھی ہیں۔