لاہور: گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کرنے والا گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
لاہور میں پولیس نے ایسے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جو گھر والوں کی غیر موجودگی میں گھروں کا صفایا کر رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹریس کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزمان مختلف علاقوں میں گھروں کی ریکی کرتے، اور گھر خالی ہونے پر تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرتے تھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزمان چوری شدہ سامان کو رکشے میں لوڈ کر کے فرار ہو رہے تھے۔ تفتیش کے دوران ملزمان سے فریج، اے سی، واٹر کولر، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ چوری شدہ رکشہ بھی برآمد ہوا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق احمد اور شکیل نے لاکھوں روپے مالیت کا سامان پہلے ہی فروخت کر دیا تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ایس پی سیدہ شہربانو نقوی نے عوام کے جان و مال کی حفاظت کو پولیس کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی مسلسل جاری رہے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارت: آئی ٹی طلبہ کا جعل ساز گروہ 90 کروڑ کے غبن میں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر پدوچیری کی سائبر کرائم پولیس نے بڑے سائبر فراڈ نیٹ ورک کا پردہ فاش کردیا، جو ایک انجینئرنگ کالج کے اندر سرگرم تھا۔ اس کام میں کالج کے طالب علم ملوث تھے۔ ان کا نیٹ ورک تقریباً 90 کروڑ روپے کے فراڈ سے جڑا ہوا تھا۔ پولیس نے 7 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں 4 انجینئرنگ گریجویٹس بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے 5 لاکھ روپے نقد، 171 چیک بکس، 75 اے ٹی ایم کارڈز، 20 موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور ایک کار برآمد کی گئی ہے۔