پوری قوم کو غیرقانونی دھرنوں اور لشکر کشی کیخلاف متحد ہونا ہوگا: پرویز رشید
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پوری قوم کو غیرقانونی دھرنوں اور لشکر کشی کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران پرویز رشید نے کہا کہ طاقت کے ذریعے مطالبے قبول نہیں، قانون کا راستہ اپنائیں، سڑکوں پر لشکرکشی سے ملک انتشار کی طرف جائے گا، ملاقاتیں صرف عدالتی حکم کے تحت ہی ہونی چاہئیں۔
سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیرقانونی سمجھا گیا، دھرنوں اور شورشرابے سے عدلیہ کا راستہ بند نہیں کیا جا سکتا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’خبردار! سڑکوں پر مقدمات لڑنے سے دہشتگردی کو فروغ ملتا ہے، سیاسی اختلافات کا حل پارلیمنٹ اور عدالتیں ہیں، طاقت نہیں۔‘
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی و اقتصادی سالمیت بچانے کے لیے قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پرویز رشید
پڑھیں:
حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے صوبوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے، پاسکو کے گندم ذخائر فوری طور پر صوبوں کی ضروریات کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ صوبوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی،10 لاکھ ٹن گندم درآمد کر کے ملکی ضروریات پوری اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھا جائے گا۔