متحد عرب امارات پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کررہا:وزارت داخلہ کی سینیٹ کمیٹی کو آگاہی
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نے سینیٹ کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔جبکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ یو اے ای مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک اور ترسیلات زر کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے، جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکینِ وطن رہتے اور کام کرتے ہیں۔تاہم، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نےسینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران بتایا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔
سلمان چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای، پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کے قریب تھے لیکن آخری لمحے پر رک گئے، انہوں نے خبردار کیا ’اگر پابندی لگا دی گئی تو اسے ہٹوانا بہت مشکل ہوگا۔جبکہ وزارت داخلہ کے مطابق فی الحال یو اے ای صرف نیلے پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے جاری کر رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کو ویزے جاری عرب امارات یو اے ای
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔