پہلی مرتبہ معافی ہے دوسری بار ڈبل ای چالان ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
کراچی : وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ معافی ہے دوسری بار ڈبل ای چالان ہوگا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ اپوزیشن کو ای چالان سے متعلق اقدامات پر تعریف کرنی چاہیے تھی، کراچی کے شہریوں کے فائدہ پہنچانا چاہتےہیں جبکہ اپوزیشن تنقید کر رہی ہے۔ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک جام اور حادثات ہوتے تھے ہم نے اقدامات کیے ہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کر رہے ہیں کہا کہ
پڑھیں:
کراچی: بیشتر سگنل غیر فعال ہونے سے ای چالان سسٹم میں مشکلات
—فائل فوٹوکراچی میں بیشتر سگنل غیر فعال ہونے سے ای چالان سسٹم میں مشکلات کا سامنے کرنا پڑ رہا ہے۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ شہر میں 89 ٹریفک سگنلز میں سے صرف 69 کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں سوا ارب روپے مالیت کے 400 جدید سگنلز کی ضرورت ہے، نئے منصوبے میں خود کار ٹریفک چلانے والے 400 سگنلز لگیں گے۔
کراچی میں ای چالان کے نفاذ کے 30 روز مکمل ہوگئے،اب تک شہر قائد میں کتنے افراد کو چالان کیا جاچکا ہے؟ اعداد و شمار آگئے ہیں۔
پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ اگر ممبئی کو دیکھا جائے تو ممبئی میں ایل ای ڈی لائٹس والے 569 جبکہ نئی دلی میں 2160 ٹریفک سگنلز کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹریفک کنٹرول کرنے والا ایک جدید سگنل پی آئی ڈی سی پر لگایا ہے۔