کراچی:

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے اجرا سے متعلق موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم اور ای چالان کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ کے روبرو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے اجرا سے متعلق موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم اور ای چالان کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ شہر میں سڑکوں کا انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے، شہر میں ٹریفک سگنلز بھی مکمل طور پر فعال نہیں ہیں لیکن اب تک 93 ہزار سے زائد ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔

درخواست گزار نے موقف دیا کہ سندھ حکومت کے مطابق ای چالان کے جرمانے کا نوٹیفکیشن گزٹ میں شائع نہیں ہوا ہے۔ گزٹ میں شائع نا ہونے کے باعث 2023 کے منظور شدہ جرمانے ہی نافذ ہوں گے۔ ای چالان کے ذریعے کیے جانے والے بھاری جرمانے غیر قانونی ہیں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے درخواست کو اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چالان کے

پڑھیں:

پنجاب میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑا اضافہ، آرڈیننس جاری

پنجاب میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑا اضافہ، آرڈیننس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)سندھ کے بعد پنجاب میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا، محکمہ قانون پنجاب نے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس جاری کردیا۔
گورنر پنجاب کی منظوری سے جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے، کار کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔آرڈیننس کے مطابق ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار، رکشوں اور چنگچی کو 3 ہزار روپے، کار کو 5 ہزار روپے، 2 ہزار سی سی کی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے اور 2 ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
آرڈیننس کے مطابق اوورلوڈنگ پر تھری ویلر کو 3 ہزار روپے، 2 ہزار سی سی سے کم کی گاڑیوں کو 5 ہزار روپے، اور 2 ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔محکمہ قانون کے مطابق دھواں چھوڑتی موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے، تھری ویلر گاڑی کو 3 ہزار روپے، بڑی گاڑی کو 8 ہزار روپے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو دھواں چھوڑنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد کے تعلیمی اداروں کیلئے سرما کے اوقات کار کا شیڈول جاری اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کیلئے سرما کے اوقات کار کا شیڈول جاری جے یو آئی کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں لے لیا، گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا وزیراعظم کو بحرین کے سب سے اعلی اعزاز سے نواز دیا گیا ڈیرہ اسماعیل خان دو اضلاع میں تقسیم، نیا ضلع پہاڑ پور قائم، نوٹیفکیشن جاری پاکستان دوبارہ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کیلئے اتھارٹی تشکیل دی جائے، کمپٹیشن کمیشن کی سفارش TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ای چالان کے خلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کی اہم کارروائی
  • پنجاب میں بار بار چالان والی گاڑی نیلام کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں ٹریفک قوانین مزید سخت، بار بار چالان ہونے والی گاڑیاں نیلام ہوں گی
  • کراچی ایک ماہ کے دوران 93 ہزار سے زائد ای چالان، کروڑوں کے جرمانے
  • پنجاب، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ
  • لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھانے کی منظوری، شہریوں کو آگاہی مہم شروع
  • پنجاب میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑا اضافہ، آرڈیننس جاری
  • پنجاب، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے، آرڈیننس جاری
  • پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا قانون منظور؛ جرمانے 2 ہزار سسے 20 ہزار تک ہوں گے