پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم پر سخت عملدرآمد کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
علی رامے: پنجاب حکومت نے صوبے میں ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔
حکومتی احکامات کے مطابق نادرا بائیومیٹرک ویری فکیشن اور ای رجسٹری کے بغیر کسی قسم کی فائل ٹرانسفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
حکام کے مطابق متعدد نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے اب تک HSMS پر مطلوبہ عملدرآمد نہ ہونے کا سخت نوٹس لیا گیا ہے، جبکہ ڈی جی ہاؤسنگ اور دیگر ریگولیٹری اتھارٹیز کو غیرقانونی ٹرانسفرز، جعلی فائلوں اور ڈبل بیچنگ کی روک تھام کیلئے سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا
حکومت نے تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے ڈیجیٹل لینڈ ٹرانسفر رجسٹری کو لازمی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام نجی سوسائٹیز کو فوری طور پر HSMS پر مکمل شفٹ ہونے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔
مزید برآں، حکومت نے پارسل سرٹیفکیٹ کو ٹائٹل ڈاکومنٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے عدالتی مقدمات اور ملکیتی تنازعات میں بڑی آسانی پیدا ہوگی، ریونیو لیکج کو روکنے کیلئے لینڈ ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹل ریکارڈنگ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔
شہر کی فضا بدستور آلودہ،سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح خطرناک حد سے تجاوز کر گئی
حکام کے مطابق صوبے بھر کی تمام ریگولیٹری اتھارٹیز کو 7 دن کے اندر عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، تاکہ صوبے میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو شفاف، منظم اور جدید نظام کے تحت چلایا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہاؤسنگ سوسائٹیز
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔