اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر تشویش کا اظہار کیا۔محمود خان اچکزئی نے سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کیا کیا کہ ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے؟اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آنے والے اپنا اسپیکر یا وزیراعظم بناتے ہیں، ہم کہتے ہیں کہ 25 کروڑ عوام کی منتخب پارلیمان ہی فیصلے کرے۔ محمود خان اچکزئی نے شہریوں سے آئین کے لیے کھڑے ہونے کی اپیل کردی، ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے لوگوں سے گزارش کرتا ہوں ،آؤ ہمارے ساتھ باہر نکلو ، ہمیں اس پارلیمنٹ میں شور مچانا ہو گا۔تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہاکہ ہری پور میں عوام کے حق کو چھینا گیا، ہم سے ووٹ کا حق چھینا گیا، انہوں نے وکلا برادری سے سوال کیا کہ کیا یہ آئین کی عزت ہو رہی ہے؟اسد قیصر نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں اپنی انا سے باہر نکلیں، پشاور میں پاکستان کا سب سے بڑا جرگہ ہوا لیکن اس کی قرارداد کو اہمیت نہیں دی جا رہی۔وزیر اعلیٰ کے پی نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان

اسلام آباد:

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔

ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش