زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے بورے والا کیمپس میں پروفیسر کی جانب سے طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوامی سطح پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں پروفیسر یحییٰ خان کو طالبہ سے نازیبا گفتگو اور غیر اخلاقی مطالبہ کرتے سنا جا سکتا ہے، جہاں انہوں نے مبینہ طور پر امتحانی پرچے میں اضافی نمبر دینے کے بدلے طلبہ سے نامناسب مطالبہ کیا۔

زرعی یونیورسٹی بورے والا کیمپس میں طالبہ سے جنسی ہراسگی کا واقعہ، پروفسیر یحیی طالبہ کو گندے اشارے کرتا رہا، ویڈیو سامنے انے پر پروفیسر معطل، یونیورسٹی میں داخلہ بند pic.

twitter.com/fOdRkeHqvC

— Muhammad Umair (@MohUmair87) November 28, 2025

واقعہ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور پروفیسر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ متعدد صارفین نے اسے تعلیم جیسے مقدس پیشے کی توہین قرار دیا۔

متاثرہ طالبہ نے 31 اکتوبر کو واقعے کی تحریری شکایت یونیورسٹی انتظامیہ کو جمع کرائی، جس کے بعد انتظامیہ نے ابتدائی طور پر پروفیسر یحییٰ خان کو معطل کرتے ہوئے یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ پرنسپل کے مطابق معاملہ یونیورسٹی کی حراسانی روک تھام کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے، تاہم تاحال کمیٹی کی حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، ویمن یونیورسٹی میں پیش آئے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق پولیس نے پروفیسر ڈاکٹر یحییٰ خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتاری پر ردِعمل دیتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر ساجد نے کہا کہ پولیس نے انکوائری جاری ہونے کے باوجود چھاپہ مار کر پروفیسر کو گرفتار کیا، جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔

پولیس حکام کا مؤقف ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے انکوائری میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے تھے، جبکہ متاثرہ طالبہ گزشتہ چھ ماہ سے انصاف کی منتظر تھی۔ پولیس کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پروفیسر کے نازیبا اشارے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد طالبہ کے ساتھ ہراسانی ہراسانی وائرل ویڈیو

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پروفیسر کے نازیبا اشارے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد طالبہ کے ساتھ ہراسانی وائرل ویڈیو زرعی یونیورسٹی یونیورسٹی میں

پڑھیں:

کراچی: گلشن اقبال میں مکان پر مبینہ قبضے کی کوشش، فائرنگ کی ویڈیو وائرل

فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز

کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13-ڈی ون میں مکان پر مبینہ قبضے کی کوشش کی گئی، واقعے کی ویڈیو میں فائرنگ ہوتے دیکھی جاسکتی ہے۔

متاثرہ رہائشی کا کہنا ہے کہ وہ مکان میں 40 سال سے رہ رہے ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے کہا کہ کچھ افراد کورٹ آرڈر کے ساتھ آئے، بیلف بھی ان کے ہمراہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ جھگڑے کے دوران پولیس پہنچی اور حالات کو قابو کیا، تاہم منظرعام پر کچھ ویڈیوز آئی ہیں جن کی چھان بین کر رہے ہیں۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ویڈیو میں ایک شخص کو اسلحہ لوڈ کرتے دیکھا گیا ہے، کوشش ہے فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: گلشن اقبال میں مکان پر مبینہ قبضے کی کوشش، فائرنگ کی ویڈیو وائرل
  • زرعی یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا اسکینڈل، پروفیسر کی نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل
  • زرعی یونیورسٹی میں جنسی اسکینڈل؛ پروفیسر کے طالبہ کو نازیبا اشارے، ہراساں کرنے کی وڈیو وائرل
  • عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر اداکارہ مشی خان رو پڑیں، ویڈیو وائرل
  • سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں دو سال بعد بھی وائس چانسلر کا تقررناہوسکا
  • باسکٹ بال کھلاڑی نے پریکٹس کے دوران موت کو سینے سے لگالیا، ویڈیو وائرل
  • بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کے بال مونڈ دیے، نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی
  • پاکستان یاد آرہا ہے، رجب بٹ کی نئی ویڈیو وائرل، صارفین نے اووَر ایکٹنگ قرار دے دی
  • دھرمیندر نے اپنے آخری ویڈیو پیغام میں کیا کہا تھا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل