Nawaiwaqt:
2025-11-28@08:51:33 GMT

پنجاب میں ٹریفک مینجمنٹ کا نیا دور

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

پنجاب میں ٹریفک مینجمنٹ کا نیا دور

پنجاب میں حکومت کی جانب سے پہلی بار ٹریفک کے حوالے سے بڑے اصلاحی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جدید ترامیم سے پنجاب میں 60 سالہ پرانے ٹریفک ایکٹ میں 20 بڑی اصلاحات کی گئی ہیں۔ اصلاحات کے مطابق اب پنجاب میں کسی بھی گاڑی کا بار بار چالان ہوگا تو گاڑی نیلام ہوگی۔ سرکاری گاڑی قانون سے بالاتر نہیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھاری جرمانہ ہوگا۔ پنجاب میں ون وے کی خلاف ورزی ختم کرنے کے لیے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے جبکہ یوٹرن کی ری ماڈلنگ سے  سڑکیں محفوظ اور منظم بنائی جائیں گی۔ حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو دیت فوری طور پر فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور مناسب پارکنگ نہیں ہوگی تو میرج ہال بھی نہیں ہوگا۔ میرج ہالز کو پارکنگ کا انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب میں کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ ختم کرنے کے لیے سخت فیصلہ کن کریک ڈوان ہوگا۔ انڈر ایج ڈرائیونگ کی صورت میں گاڑی کے مالک کو 6 ماہ تک قید بھی ہوسکتی ہے۔  پنجاب بھر میں بس کی چھت پر سواریاں ختم کرنے کا کہہ دیا گیا ہے، اس حوالے سے کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے۔ ٹریفک کی بہتری اور شہری حفاظت کے لیے لاہور کی پانچ ماڈل سڑکوں پر چنگ چی رکشوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ وزیر علیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دوسرے شہر جانے والی گاڑی کو تیز رفتاری سے جلد پہنچنے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لاہورسمیت تمام شہروں میں ٹریفک کے معاملات کو بہتر کرنا پڑے گا۔ کوئی امتیاز نہ رکھاجائے، خلاف ورزی پر ہر شخص کو جرمانہ دینا پڑے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پنجاب، کے پی میں مختلف ٹریفک حادثات نے تباہی مچا دی، 8 افراد جاں بحق، 48 زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے پیش آنے والے متعدد ٹریفک حادثات میں کم از کم 8 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

سیالکوٹ میں بڈیانہ روڈ پر افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو تیز رفتار کاریں ریس لگاتے ہوئے ایک رکشے سے جا ٹکرائیں۔ زور دار ٹکر کے نتیجے میں رکشے میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں دو سگے بھائی اور ان کا ایک کزن شامل تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیاں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش میں بےقابو ہوئیں اور رکشے کو شدید ٹکر ماری۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ علاقہ مکینوں نے سڑک پر تیز رفتاری اور ریسنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چارسدہ میں ترنگزئی بائی پاس پر اسکول وین اور ٹرک میں خوفناک ٹکر سے دو طالب علم جان کی بازی ہار گئے جبکہ 24 بچے زخمی ہوئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وین معمول کے مطابق بچوں کو اسکول لے جارہی تھی کہ سامنے سے آنے والا ٹرک قابو سے باہر ہو کر وین سے جا ٹکرایا۔ زخمی طلبہ کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اور قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں کئی بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ والدین اسپتالوں کے باہر شدید پریشانی کے عالم میں موجود رہے۔

بھکر میں ایم ایم روڈ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے دو افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اسی طرح صوابی کے شیوہ اڈہ چوک پر دو بسیں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں کے اگلے حصے بری طرح تباہ ہوگئے۔ حادثے کے بعد سڑک پر طویل ٹریفک جام بھی لگ گیا جسے بعد میں کلیئر کیا گیا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں ایک ہی صبح پیش آنے والے یہ حادثات تیز رفتاری، غفلت اور گاڑیوں کی بےاحتیاط ڈرائیونگ کے سنگین نتائج کی طرف ایک بار پھر توجہ دلارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں ٹریفک قوانین مزید سخت، بار بار چالان ہونے والی گاڑیاں نیلام ہوں گی
  • پنجاب میں اساتذہ کو تدریس کیلئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ
  • بار بار چالان ہونے والی گاڑیوں کو نیلام کردیا جائے گا، ٹریفک قوانین مزید سخت
  • لاہور کی پانچ ماڈل سڑکوں پر چنگ چی رکشوں پر مکمل پابندی عائد
  • لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھانے کی منظوری، شہریوں کو آگاہی مہم شروع
  • پنجاب: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا قانون منظور، اب جرمانہ 20 ہزار روپے تک ہوگا
  • پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا قانون منظور؛ جرمانے 2 ہزار سسے 20 ہزار تک ہوں گے
  •  جرمانے کا نیا قانون؛ موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر
  • پنجاب، کے پی میں مختلف ٹریفک حادثات نے تباہی مچا دی، 8 افراد جاں بحق، 48 زخمی