پنجاب میں اساتذہ کو تدریس کیلئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
ٹیچنگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے ٹیسٹ دینا لازمی ہوگا۔ ٹیسٹ پاس کرنیوالے ہی تدریسی لائسنس حاصل کر سکیں گے۔ ٹیچنگ لائسنس کیلئے ٹیسٹ کی ذمہ داری پیکٹاء کی ہوگی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق تدریسی معیار بہتر بنانے کیلیے لائسنسنگ سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نےآنیوالے سال 2026 میں ٹیچرز لائسنسنگ کے اجراء کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سرکاری اور پرائیویٹ دونوں اساتذہ کیلئے لائسنس لینا لازمی ہوگا۔ ٹیچر لائسنس کی سمری منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کو بھجوائی جائے گی۔عارضی اساتذہ کے کنٹریکٹ میں اضافہ بھی لائسنس کی بنیاد پر ہوگا۔ ٹیچنگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے ٹیسٹ دینا لازمی ہوگا۔ ٹیسٹ پاس کرنیوالے ہی تدریسی لائسنس حاصل کر سکیں گے۔ ٹیچنگ لائسنس کیلئے ٹیسٹ کی ذمہ داری پیکٹاء کی ہوگی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق تدریسی معیار بہتر بنانے کیلیے لائسنسنگ سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹیچنگ لائسنس لائسنس حاصل کیلئے ٹیسٹ لائسنس کی
پڑھیں:
بار بار چالان ہونے والی گاڑیوں کو نیلام کردیا جائے گا، ٹریفک قوانین مزید سخت
پنجاب میں حکومت کی جانب سے پہلی بار ٹریفک کے حوالے سے بڑے اصلاحی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جدید ترامیم سے پنجاب میں 60 سالہ پرانے ٹریفک ایکٹ میں 20 بڑی اصلاحات کی گئی ہیں۔
اصلاحات کے مطابق اب پنجاب میں کسی بھی گاڑی کا بار بار چالان ہوگا تو گاڑی نیلام ہوگی۔ سرکاری گاڑی قانون سے بالاتر نہیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھاری جرمانہ ہوگا۔
پنجاب میں ون وے کی خلاف ورزی ختم کرنے کے لیے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے جبکہ یوٹرن کی ری ماڈلنگ سے سڑکیں محفوظ اور منظم بنائی جائیں گی۔
حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو دیت فوری طور پر فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور مناسب پارکنگ نہیں ہوگی تو میرج ہال بھی نہیں ہوگا۔ میرج ہالز کو پارکنگ کا انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پنجاب میں کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ ختم کرنے کے لیے سخت فیصلہ کن کریک ڈوان ہوگا۔ انڈر ایج ڈرائیونگ کی صورت میں گاڑی کے مالک کو 6 ماہ تک قید بھی ہوسکتی ہے۔
پنجاب بھر میں بس کی چھت پر سواریاں ختم کرنے کا کہہ دیا گیا ہے، اس حوالے سے کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے۔ ٹریفک کی بہتری اور شہری حفاظت کے لیے لاہور کی پانچ ماڈل سڑکوں پر چنگ چی رکشوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
وزیر علیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دوسرے شہر جانے والی گاڑی کو تیز رفتاری سے جلد پہنچنے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لاہورسمیت تمام شہروں میں ٹریفک کے معاملات کو بہتر کرنا پڑے گا۔ کوئی امتیاز نہ رکھاجائے، خلاف ورزی پر ہر شخص کو جرمانہ دینا پڑے گا۔