احسن اقبال نے ہسپتال کی کارکردگی اور عملے کی محنت کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (PSDP) میں شہید سیف الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کے فیز ٹو کو شامل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے سابق وزیر اعلیٰ اور صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے ہمراہ شہید سیف الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کا دورہ کیا، جہاں انہیں ہسپتال کی موجودہ صورتحال اور آئندہ ضروریات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ و ڈائریکٹر انسپکشن اینڈ آپریشنز جی بی سرجن ڈاکٹر اقبال عزیز نے سیکرٹری صحت، سیکرٹری خزانہ اور ڈائریکٹر پلاننگ کی موجودگی میں فیز ٹو کی فوری ضرورت، اہمیت اور افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہسپتال کی استعداد، دستیاب طبی سہولیات، جدید مشینری، مادر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کمپلیکس، مختلف اسپیشلٹی وارڈز اور درپیش چیلنجز کا جامع جائزہ بھی پیش کیا۔ احسن اقبال نے ہسپتال کی کارکردگی اور عملے کی محنت کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (PSDP) میں شہید سیف الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کے فیز ٹو کو شامل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر اس نوعیت کے اداروں کو قومی سطح پر خصوصی توجہ ملنی چاہیے۔ شہید سیف الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کو گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جاتا ہے، جو سابق وزیراعلیٰ و صدر مسلم لیگ (ن) جی بی حافظ حفیظ الرحمن کی درخواست پر اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے عوام کے لیے بطور تحفہ دیا گیا تھا۔ ترجمان نے اس منصوبے میں کردار ادا کرنے والی تمام شخصیات، خصوصاً حافظ حفیظ الرحمن اور میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی دوراندیشی کے باعث آج ہزاروں شہری جدید طبی سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: احسن اقبال ہسپتال کی

پڑھیں:

نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد آج حلف اٹھائیں گے

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  گورنر  گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نگراں وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے، 25 نومبر کو  جی بی حکومت اور  اسمبلی 5 سال کی آئینی مدت ختم ہونے کے بعد تحلیل ہوگئی تھی ۔

گلگت بلتستان کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان نگراں وزیر اعلیٰ مقرر  کئے گئے۔

اسمبلی انتخابات نگراں حکومت کرائے گی، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔

  مصطفیٰ ہیمانی کی قطر کے  وزیر صنعت و تجارت  شیخ احمد بن تھانی بن فیصل الثانی اور  وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات  

مزید :

متعلقہ مضامین

  • احسن اقبال جی بی کے قومی مجرم ہیں، پی ٹی آئی
  • وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال کا گلگت میں خطاب، عمران خان ایک بار پھر نشانے پر
  • حکومت جی بی، آزاد کشمیر کو جائز این ایف سی دینا چاہتی ہے، احسن اقبال
  • اڑان پاکستان پروگرام کی کامیابی کا انحصار صوبوں کی بھرپور شمولیت پر ہے، احسن اقبال
  • وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق گلگت میں اہم اجلاس
  • کوئٹہ، گورنر جعفر مندوخیل کا دارالشفاء امام خمینی کا دورہ
  • نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد آج حلف اٹھائیں گے
  • وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام گلگت پہنچ گئے
  • دشمن قوتیں حملہ آور ہیں، ترقی کا معرکہ امن سے ہی جیتا جاسکتا ہے،احسن اقبال