یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پیٹرول 3روپے 20پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 40پیسے کمی متوقع ہے،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، درجہ حرارت میں کمی کا امکان
کراچی:شہر قائد میں صبح سے سرد ہواؤں کا راج ہے جس کے سبب درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ خشک موسم کے ساتھ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔
بیشتر وقت شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں اور کم سے کم پارہ 14 ڈگری سینٹی گریڈتک گر سکتا ہے۔
دوسری جانب، صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔