Daily Mumtaz:
2025-11-27@10:04:03 GMT

کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، درجہ حرارت میں کمی متوقع

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، درجہ حرارت میں کمی متوقع

شہر قائد کراچی میں صبح سے سرد ہواؤں کے اثرات دکھائی دے رہے ہیں، جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے تین روز کے دوران شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور راتیں خشک موسم کے ساتھ خنک رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہوائیں زیادہ تر وقت شہر پر اثر انداز رہیں گی، جس کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔
دوسری جانب صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا بھی امکان ہے، لہٰذا شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

54 ہزار خالی اسامیاں ختم، سالانہ 56 ارب روپے کی بچت متوقع: وزیر خزانہ

اسلام آباد – وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں 54 ہزار خالی اسامیاں ختم کر دی ہیں، جس سے ہر سال تقریباً 56 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کئی وزارتوں اور محکموں کے انضمام اور خاتمے کا عمل بھی جاری ہے۔
پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت معاشی استحکام، مالی نظم و ضبط اور مسابقت کے فروغ کے لیے اصلاحات آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے تاکہ ملک کو کیش اکانومی سے ڈاکومِنٹڈ اکانومی کی طرف لے جایا جا سکے۔
مزید برآں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور سیمنٹ سیکٹر کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ اوسط قرض کی میچورٹی 4 سال ہو گئی ہے اور ری فنانسنگ کے خطرات میں کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے معاشی نمو کے حوالے سے بتایا کہ موجودہ سال کے لیے 3.5 فیصد ترقی متوقع ہے، جبکہ اگلے سال یہ 4 فیصد تک جا سکتی ہے۔ درمیانی مدت میں معاشی نمو 6 سے 7 فیصد تک پہنچنے کی امید ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ریگولیٹری نظام بھی فعال ہونے کے قریب ہے۔
وزیر خزانہ نے ملک کی معیشت کی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ نجی سیکٹر ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ 11 ویں این ایف سی ایوارڈ کا پہلا اجلاس 4 دسمبر کو ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آئندہ تین روز تیز ہوائیں چلنے کا امکان، پارہ کتنا رہے گا؟
  • 54 ہزار خالی اسامیاں ختم، سالانہ 56 ارب روپے کی بچت متوقع: وزیر خزانہ
  • پی آئی اے کے نصف طیارے بند، پھر بھی اربوں کا منافع؛ نجکاری دسمبر کے آخر میں متوقع
  • کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، درجہ حرارت میں کمی کا امکان
  • سرد موسم میں بلا ورزش و ڈائٹنگ وزن گھٹانے کا منفرد اور مؤثر طریقہ
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
  • جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرانا نیشنل کانفرنس کی اولین ترجیح ہے، میاں الطاف
  • سردیوں کا آغاز؛ کراچی میں آئندہ 3 دن  موسم کیسا رہے گا؟
  • سردیوں میں جسم کو طاقت اور حرارت دینے والی قدرتی غذائیں