Juraat:
2025-11-28@08:21:31 GMT

بھارت سکھوں کے قتل میں ملوث

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

بھارت سکھوں کے قتل میں ملوث

ریاض احمدچودھری

سکھوں کی عالمی سطح پر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارت کی مودی سرکار کا بین الاقوامی دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب ہوگیاہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہندوتوا نظریے کے تحت سرحد پار دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ انتہا پسند مودی حکومت کی سرپرستی میں بیرون ملک سکھوں کے قتل عام کی مذموم سازش ناکام اور بے نقاب ہوئی ہے۔ عالمی جریدے دی گارڈین کے مطابق کینیڈا نے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارتی گروہ بشنوئی گینگ کو دہشت گرد قرار دیاہے۔ لارنس بشنوئی کا مجرمانہ نیٹ ورک بیرون ِملک ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔برطانوی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ کینیڈین حکومت کے مطابق بشنوئی گینگ معروف سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ بشنوئی گینگ تارکین وطن سے بھتہ خوری ، انہیں ڈرانے دھمکانے اور قتل میں ملوث ہے اور اسکے بھارتی حکومت سے مبینہ روابط ہیں۔ کینیڈین حکام کا کہناہے کہ بھارت نے بشنوئی گینگ کی مدد سے نجر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔
سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسل گْرپتونت سنگھ پنن نے کہا کہ یہ ریفرنڈم سکھوں کی دہائیوں پر محیط سیاسی جدوجہد کا حصہ ہے۔ 1984 کے فسادات کے بعد آج پنجاب مودی حکومت کے تحت معاشی اور سیاسی دباوکا سامنا کر رہا ہے۔تنظیم کا مقصد مودی حکومت کو سیاسی طور پر جوابدہ بنانا ہے، نہ کہ جسمانی نقصان پہنچانا، اور ووٹ کے ذریعے خالصتان تحریک کے اثرات کو مضبوط کرنا ہے۔سکھ ووٹروں نے کینیڈا اور بھارت کے درمیان جاری تجارتی بات چیت پر بھی ردعمل ظاہر کیا، خاص طور پر ہردیپ سنگھ نجّار کے قتل کی تحقیقات کے بغیر معاملات جاری رکھنے پر۔ ووٹرز کی اکثریت نے حکومت کی پالیسی کی مخالفت کی اور واضح کیا کہ وہ قومی سلامتی ایجنسیاں جاری تنبیہات کو نظرانداز نہ کریں۔کینیڈا میں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم کے تازہ ترین مرحلے میں کینیڈا کے 4 صوبوں سے تعلق رکھنے والے 53 ہزار سے زائد کینیڈین سکھوں نے ووٹ ڈالے، ریکارڈ ٹرن آوٹ مشرقی پنجاب کی بھارت سے آزادی کی حمایت کرتا ہے۔
یہ غیر سرکاری عالمی ووٹنگ مہم علیحدگی پسند تنظیم سکھس فار جسٹس (SFJ) کی جانب سے منظم کی گئی تھی، اونٹاریو، البرٹا، برٹش کولمبیا اور کیوبیک کے سکھ ووٹرز میگ نیب کمیونٹی سینٹر میں جمع ہوئے، جہاں منفی درجہ حرارت، برف باری اور تیز ہواوں کے باوجود 2 کلومیٹر طویل قطاریں لگی رہیں۔ سہ پہر 3 بجے پولنگ کے سرکاری اختتام پر بھی ہزاروں لوگ لائن میں موجود تھے، جس پر حکام نے تمام ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کا موقع دینے کے لیے عمل کو جاری رکھا۔سکھس فار جسٹس نے اسے کینیڈا کا خالصتان پر ریفرنڈم’ قرار دیا اور اسے کینیڈا کی حکومت کے بھارت کے ساتھ تعلقات کے طریقہ کار پر عوامی ردِعمل کے طور پر پیش کیا، گروپ نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ وزیرِ اعظم مارک کارنی کی حکومت نے اسی روز بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ساتھ جی20 تجارتی مذاکرات کیوں کیے، خصوصاً ایسے وقت میں جب کینیڈین انٹیلی جنس ایجنسیاں بھارتی سرکاری اہلکاروں پر قتل کی سازشوں، غیر ملکی مداخلت اور کینیڈین شہریوں کو نشانہ بنانے والے جرائم پیشہ نیٹ ورکس میں ملوث ہونے کے الزامات لگا چکی ہیں۔
کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں،ریفرنڈم شروع ہوتے ہی پورے صوبہ اونٹاریو سمیت امریکہ اور یورپ سے خالصتانی علیحدگی پسند برف باری کے نیچے ووٹنگ کے لیے جمع تھے۔کینیڈین پارلیمنٹ سے صرف ایک بلاک دورپیلے جھنڈے لہرائے جارہے تھے،بھارت مخالف نعرے اوٹاوہ میں گونجتے رہے، پنجاب کی آزادی کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔سکھ خاندان اپنے بچوں کے ساتھ مقررہ وقت سے چندگھنٹے پہلے ہی پولنگ اسٹیشن،میک ناب کمیونٹی سینٹر کے باہر کھے آسمان تلے کھڑے دیکھے گئے۔اس دوران سکھ تنظیموں اور افرادکی طرف سے سوشل میڈیاپر وڈیوزشیئر کی گئیں۔ سکھ سوشل میڈیا صارفین کا کہناتھاکہ یہ مناظر ثابت کر رہے ہیں کہ کوئی طوفان پنجاب کی آزادی کو بھارتی قبضے سے نہیں روک سکتا، اور کوئی طاقت آزادی کا انتخاب کرنے والی قوم کو نہیں روک سکتی۔سکھس فار جسٹس (SFJ) نے اس حوالے سے کہا کہ زیادہ ٹرن آوٹ بھارتی پنجاب کے سیاسی مستقبل پر بیلٹ پر مبنی پرامن جمہوری عمل میں حصہ لینے والے سکھوں کی جانب سے نظم و ضبط اور پرعزم شہری ہونے کی نمائندگی کرتا ہے۔بین الاقوامی مبصرین کی ایک ٹیم نے ووٹنگ کے عمل کا مشاہد ہ کیا اور اسے شفاف، پرامن، اور عالمی جمہوری معیارات کے مطابق قرار یتے ہوئے کہا کہ سکھوں کی بڑی تعداد نے اس مسئلے کی بین الاقوامی اہمیت اور ریفرنڈم مہم میں کمیونٹی کی گہری جذباتی لگن کو واضح کیا۔
خالصتان ریفرنڈم کے موقع پرامن وامان قائم رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھے گئے۔ مقامی پولیس اور نجی سیکیورٹی اہلکار کمیونٹی سینٹر کے ارد گرد تعینات تھے۔ شرکاء کو داخلے سے پہلے شناختی جانچ پڑتال اور اسکریننگ سے گزرنا ضروری تھا، تاکہ پولنگ کا عمل منظم رہے۔ فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے سکھ برادری کے خلاف جابرانہ ہتھکنڈوں کے استعمال اور دبا ئوکے باوجود خالصتان تحریک مزید زور پکڑ رہی ہے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اندرجیت سنگھ کو ہتھیاروں کے جھوٹے کیس میں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کو للکارتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو کینیڈا، امریکہ یا یورپ میں آ کر گرفتاری کر کے دکھائے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سکھس فار جسٹس بشنوئی گینگ مودی حکومت سکھوں کی کے لیے کہا کہ کے قتل

پڑھیں:

مودی کا صحافت پر وار! کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ،اسلحہ برآمد کرنے کا مضحکہ خیز دعویٰ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ مارا جس پر عالمی صحافتی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کے مطابق بھارتی حکام نے اخبار کے دفتر پر یہ کہہ کر کارروائی کی کہ ادارہ مبینہ طور پر علیحدگی پسند نظریات پھیلا رہا ہے۔

آئی ایف جے کا کہنا ہے کہ کشمیر ٹائمز میں حال ہی میں شائع ہونے والا مضمون “ایس آئی اے کے چھاپے: ہمیں خاموش کرنے کی ایک اور کوشش” عوام میں غیر معمولی توجہ کا مرکز بنا، جس کے بعد بھارتی پولیس نے کارروائی تیز کردی۔

اسپیشل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ چھاپے کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کی گئیں، تاہم کشمیر ٹائمز نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

اخبار کے مطابق حکومت پر تنقید جمہوریت کا اہم حصہ ہے اور بھارتی کارروائیاں آزادی صحافت کو محدود کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں۔

عالمی صحافتی تنظیموں نے بھی کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر دباؤ بڑھا کر اختلافی آوازوں کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو آئینی آزادیوں کی خلاف ورزی ہے۔

آئی ایف جے نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافتی اداروں کے خلاف کارروائیاں فوری طور پر روکی جائیں اور آزاد میڈیا کو اپنا کام کرنے دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی دور میں ہندوتوا نظریہ مضبوط، اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہوگئیں
  • پاکستان سکھوں کے لیے فوج میں بھرتی کا راستہ کھولے، بھارتی گیدڑ بھپکی پر سکھ راہنما کا ردعمل
  • غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ سامنے آگیا
  • بھارتی وزیر دفاع کی گیڈر بھبکی کیخلاف سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے
  • بھارتی دھمکی ناکام: سکھوں نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا
  • مودی کا صحافت پر وار! کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ،اسلحہ برآمد کرنے کا مضحکہ خیز دعویٰ
  • آئینی فرائض مضبوط جمہوریت کی بنیاد ہیں، نریندر مودی
  • بھارت ، ہندو ریاست بننے کی طرف گامزن
  • نریندر مودی کی سیاسی حکمت عملی