data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارتی وزیر دفاع کی گیڈر بھبکی کیخلاف سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے،بھارتی جبر و استبداد کا شکار سکھوں نے پاکستان کیخلاف دہشت گرد مودی کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سکھوں کی سب سے بڑی تحریک “سکھ فار جسٹس “ نے بھارت کیخلاف سکھوں کی پاک فوج میں بھرتی کا مطالبہ کیا ہے، سکھ فار جسٹس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھارتی مقبوضہ پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو پاک فوج میں شمولیت کی دعوت دینے کی درخواست کی ہے۔

سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کی سندھ پر قبضے کی کھلی دھمکی کے پیشِ نظر پاکستان کو فوری سکھوں کیلئے خصوصی بھرتی کاراستہ کھولنا ہوگا، پاکستان سکھوں کیلئے بھرتی کا راستہ کھولے تاکہ وہ سندھ کے دفاع کیلئے پاک فوج میں شامل ہو سکیں۔

سکھوں کی سب سے بڑی تحریک “سکھ فار جسٹس “ نے درخواست کی ہے کہ سکھ رضاکاروں کی خصوصی فہرست اور ایک وقف سکھ دفاعی یونٹ کی تشکیل کی جائے، سکھ رضا کاروں کے اس یونٹ کی تعیناتی خاص طور پر سندھ کے دفاع کے لیے کی جائے ، جیسے ہی پاکستان اندراج کاپروٹوکول جاری کرے گا، دنیا بھر میں ہزاروں سکھ رضاکار شامل ہونے کیلئے تیار ہیں ۔

سکھ فارجسٹس نے واضح کیا ہے کہ ہم اقوامِ متحدہ کے بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر مضبوط مؤقف رکھتے ہیں ۔عالمی قوانین کے تحت فوجیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی ضمیر یا اخلاقی وجوہات کی بنا ء پر کسی جنگ میں حصہ لینے سے انکار کر سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سکھ فار جسٹس سکھوں کی بھرتی کا فوج میں

پڑھیں:

کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم: 53 ہزار سکھوں نے ووٹ دے کر بھارتی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی

کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں خالصتان کے حوالے سے تاریخی ریفرنڈم منعقد ہوا، جس میں 53 ہزار سے زائد سکھ شہریوں نے حصہ لیا اور بھارتی پالیسیوں کے خلاف اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
ریفرنڈم کے دوران سکھ برادری نے بھارتی حکومت کے مبینہ جابرانہ اقدامات اور مودی سرکار کی پالیسیوں پر بھرپور احتجاج کیا۔ علیحدگی پسند تنظیم “سکھ فار جسٹس” (SFJ) کے مطابق شدید سردی کے باوجود ہزاروں سکھوں نے طویل قطاروں میں گھنٹوں انتظار کے بعد ووٹ ڈالا۔
تنظیم کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے اس ریفرنڈم کو ’’ہندوتوا کے دہشت گرد مودی کی گولی اور بم کا جواب‘‘ قرار دیا اور کہا کہ مودی حکومت کی سیاسی ناکامی صرف بیلٹ اور عالمی احتساب کے ذریعے ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 1984 کی سکھ نسل کشی کے بعد بھارتی حکومت پنجاب میں سکھ برادری پر معاشی دباؤ اور استحصال کے ذریعے ظلم کر رہی ہے، اور کینیڈین ایجنسیز نے پہلے ہی ان نیٹ ورکس کی نشاندہی کی ہے جو مبینہ طور پر سکھوں کے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔
سکھ فار جسٹس کے مطابق، بھارتی ریاستی ظلم اور سیاسی دباؤ کے باوجود خالصتان تحریک عالمی سطح پر تیزی سے مضبوط ہو رہی ہے، اور بڑی تعداد میں سکھ اب آزاد ملک کے قیام کے مطالبے کے ساتھ میدان میں موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی گیڈر بھبکی؛ سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے؛ فوج میں بھرتی کیلیے پُرعزم
  • پاکستانی ہندو کمیونٹی کی بھارتی وزیر دفاع کیخلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر دھرنے کی دھمکی، متنازع بیان واپس لینے کیلئے تین دن کا الٹی میٹم
  • بھارتی وزیر دفاع کی گیڈر بھبکی کیخلاف سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے
  • بھارتی دھمکی ناکام: سکھوں نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا
  • حج 2026:عازمین حج کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکس کی بھرتی شروع
  • بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھپکیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی: مراد علی شاہ
  • حج 2026 کیلئے ڈاکٹروں اور پرامیڈیکس کی عارضی بھرتی شروع
  • کینیڈا میں خالصتان کیلیے تاریخی ریفرنڈم
  • کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم: 53 ہزار سکھوں نے ووٹ دے کر بھارتی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی