حکومت قومی اسمبلی اجلاس میں کورم پورا کرنے میں ناکام، اجلاس ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت قومی اسمبلی اجلاس میں کورم پورا کرنے میں ناکام ہو گئی جس کے باعث اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن رکن نے کورم کی نشاندہی کی، کورم کی نشاندہی پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی محبوب جان نے کی۔
کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی معطل کرنا پڑ گئی، قومی اسمبلی کا اجلاس پیرکی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کی تعداد 240 ہے، اجلاس کے کورم کے لیے 84 ارکان کی ایوان میں موجودگی ضروری ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بانی سے ملاقات کروانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دیدی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔