پاکستان ایران سے بجلی 18روپے فی یونٹ خریدتا ہے؟ سینیٹ میں وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت بلوچستان کے لیے ایران سے بجلی 18 روپے فی یونٹ میں خریدتی ہے؟ سینیٹ میں وضاحت سامنے آگئی۔
سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ چیئرمین سینیٹ نے 356ویں اجلاس کے لیے پینل آف چیئرز کا اعلان کردیا۔ سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر عمر فاروق اور سینیٹر افنان اللہ کو پینل آف چیئرز نامزد کردیا گیا۔
سینیٹ اجلاس میں سوالات کے جوابات کا سلسلہ شروع ہوا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید اپنی نشست سے کھڑے ہوگئے اور کہا کہ مجھے دو منٹ کے لیے مائیک دیا جائے تاہم چیئرمین نے منع کردیا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وقفہ سوالات کے دوران تقریر کے لیے وقت نہیں دیا جاسکتا، وقفہ سوالات کے بعد مجھے وقت دیا جائے جس پر چیئرمین سینیٹ نے وفقہ سوالات کے بعد تقریر کا موقع دینے کی ہامی بھرلی۔
وقفہ سوالات پر وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ 16 اپریل 2025ء سے 30 ستمبر 2025ء کے دوران اضافی لیوی کے ذریعے کل 66.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سینیٹ اجلاس میں نیشنل ایگری ٹریڈ اتھارٹی بل اور صحافیوں کے مسائل پر غور
سینیٹ کا اجلاس جمعرات، 27 نومبر 2025 کو شام 4 بجے ہوا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور اس کے بعد مختلف شعبوں سے متعلق سوالات کے جوابات دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی قتل
سینیٹر سید علی ظفر، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات، نے مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے 15 جولائی 2025 کو اٹھائے گئے صحافیوں کے مسائل پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جس میں صحافیوں کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے سفارشات شامل تھیں۔
نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ریسرچ کے وزیر رانا تنویر حسین نے اسٹینڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل 2025 پر مزید غور کے لیے تحریک پیش کی اور اس کی منظوری کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں:خضدار: یوم صحافت پر صحافی قتل، کیا مولانا صدیق مینگل کو کوئی تھریٹ تھا؟
اجلاس میں سینیٹر جان محمد نے وزیر خزانہ و ریونیو کی توجہ موجودہ اور سابق پارلیمنٹیرینز کے بینک اکاؤنٹس بلاک کیے جانے کی پالیسی کی وضاحت کی طرف دلائی، جبکہ سینیٹر محمد طلحہ محمود نے وزیر مواصلات کی توجہ چترال سے دیگر علاقوں کو جوڑنے والی سڑکوں کی خستہ حالت اور اس کی بحالی کے اقدامات کی طرف دلائی۔
اجلاس میں ملک کے زرعی اور غذائی سیکٹر کی بہتری، صحافیوں کے مسائل اور بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان سینیٹ صحافی بل غذائی سیکٹر