اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست جمع کروا دی ہے جس پر آج سماعت ہوگی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں دائر اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اکتوبر کے دوران فیول لاگت میں کمی آئی، جس کے باعث ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کی جا سکتی ہے۔

سی پی پی اے اکتوبر میں پانی سے زیادہ بجلی پیداہونے سے فیول ایڈجسٹمنٹ پر اثر پڑا، طلب میں کمی کے باعث کوئلے سے کم بجلی پیدا کی گئی، اکتوبر میں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں، گزشتہ سال اکتوبر کی نسبت انڈسٹری کی کھپت 25 فیصد بڑھ گئی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چین کے ساتھ ناردرن سی روٹ کو ترقی دیں گے‘روس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ ناردن سی روٹ کو ترقی دینے کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے بیجنگ میں ہونے والے ساتویں روس چین انرجی بزنس فورم میں کہا ہے کہ منصوبے سے چین کو توانائی کی فراہمی کے لیے اضافی مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی شراکت داروں کے ساتھ ناردرن سی روٹ کی مشترکہ ترقی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، یہ راستہ چین تک توانائی وسائل کی فراہمی کے لئے اضافی مواقع فراہم کر سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ روس کا ارادہ ہے کہ بیرونی چیلنجز کے تناظر میں چین کو توانائی کی سپلائی کے خطرات کم کیے جائیں، لاجسٹکس کو بہتر بنایا جائے اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے۔الیگزینڈر نوواک نے مزید بتایا کہ روس اور چین قابل تجدید توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی کے ماخذ کی تصدیق اور ایک دوسرے کے قومی سرٹیفکیشن نظاموں کی باہمی پذیرائی پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔ہم قابل تجدید توانائی، ہائیڈروجن انرجی، توانائی ذخیرہ کرنے اور کاربن مارکیٹس جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے، ہم نے قابل تجدید ذرائع سے تیار ہونے والی بجلی کے ماخذ کی تصدیق اور بجلی کے شعبے میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کی نگرانی پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ایران سے بجلی کتنے روپے فی یونٹ خریدتا ہے؟ سینیٹ میں وضاحت
  • پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 735ارب روپے اضافے سے 23سو ارب ہونے کا خدشہ
  • صارفین کےلیے خوشخبری؛ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی ہونے کا امکان 
  • بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر
  • عراقی کردستان کی بڑی خور مور گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ، پاور اسٹیشنز کو سپلائی معطل
  • پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 735 ارب روپے اضافے سے 23 سو ارب ہونے کا خدشہ
  • چین کے ساتھ ناردرن سی روٹ کو ترقی دیں گے‘روس
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
  • ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی، فی یونٹ کتنی کمی ہوگی؟