data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان نے تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس ڈرون حملے کو بزدلانہ دہشت گرد کارروائی قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملے انتہائی تشویش کا باعث ہیں اور پوری عالمی برادری اس صورتِ حال پر فکر مند ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حملے میں ڈرون کے استعمال سے خطرے کی سنگینی مزید بڑھ جاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد گروہوں کو افغان طالبان کی سرپرستی میں پناہ مل رہی ہے، اس لیے افغانستان میں موجود دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف عملی، موثر اور قابلِ تصدیق اقدامات ناگزیر ہیں۔

ترجمان نے یقین دلایا کہ پاکستان، چین اور تاجکستان کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ تاجک وزارتِ خارجہ کے مطابق افغانستان کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں تاجکستان کے جنوبی علاقے میں قائم ایک چینی کمپنی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 چینی شہری ہلاک ہوئے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ہم شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے، پاکستان ہمیشہ اعلانیہ حملہ کرتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان جب حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے، ہم افغان عوام کے نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری نظر میں کوئی گڈ اور بیڈ طالبان نہیں، دہشت گردوں میں کوئی تفریق نہیں ہے۔ پاکستان کبھی سویلین پر حملہ نہیں کرتا، ہم افغان عوام کے نہیں، دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان جب حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے، طالبان حکومت ریاست کی طرح فیصلہ کرے، نان اسٹیٹ ایکٹر کی طرح فیصلہ نہ کرے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر فوری پابندی عائد کی جائے، دہشت گردی میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال ہوئیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم ریاست ہیں ، ریاست کے طور ہی ردعمل دیتے ہیں، بلڈ اور بزنس ایک ساتھ نہیں چل سکتے، یہ نہیں ہو سکتاکہ حملے بھی ہوں اور ہم تجارت بھی کریں۔ ہم افغان عوام کے نہیں، دہشت گردی کے خلاف ہیں، ہم حق پر ہیں اور حق غالب آئے گا۔ترجمان پاک فوج نے یہ بھی کہا کہ ایک سیاسی جماعت سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلارہی ہے، 4 نومبر سے اب تک 4910 انسداد دہشت گردی آپریشن ہوئے ہیں، ہر روز 232 آپریشن ہوئے، 336 دہشت گردی کے واقعات ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا  
  • افغان سرزمین سے تاجکستان میں چینی شہریوں پر حملہ، پاکستان کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار
  • افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملہ‘ 3 چینی شہری ہلاک
  • پاکستان کی تاجکستان میں چینی شہریوں کے قتل کی مذمت
  • افغانستان سے تاجکستان میں ڈرون حملہ، 3 چینی ملازمین ہلاک
  • دہشتگردی کے مرکز افغانستان سے تاجکستان پر ڈرون حملہ، چینی شہریوں کا جانی نقصان
  • افغانستان سے تاجکستان پر ڈرون حملہ، 3 چینی ملازمین ہلاک
  • تاجکستان میں افغان علاقے سے حملے میں 3 چینی شہری ہلاک
  • ہم شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے، پاکستان ہمیشہ اعلانیہ حملہ کرتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر