پنجاب حکومت کا پٹرول موٹرسائیکل رکشہ پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک) سرکاری اداروں کیلئے صرف الیکٹرک وہائبرڈ گاڑیاں اور موٹرسائیکل ہی خریدی جائیں گی۔ پنجاب میں پٹرول موٹر سائیکل رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت انسداد اسموگ کے لئے کابینہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس ہوا، سینیئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب کی اسموگ کےتدارک اورفضائی معیارکی بہتری کےلئےاقدامات پربریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں پنجاب میں پٹرول موٹرسائیکل رکشےکی پروڈکشن پرپابندی لگانے کا فیصلہ کیاگیا،جبکہ سرکاری اداروں کے لئےصرف الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیاں اور موٹر سائیکل خریدنےکا فیصلہ بھی کیاگیا ہے،گھروں کی سطح پرپانی سے گاڑیاں دھونےپرمکمل پابندی عائدہوگی،جدید دنیا کیطرح پورےپنجاب میں رنگ دار کوڑے دان لگانےکابھی فیصلہ کیاگیا،پلاسٹک اورزہریلا دھواں پیدا کرنےوالی اشیاء جلانےپرسخت سزادی جائےگی، شہریوں کی صحت اور ماحول کونقصان پہنچانےپرکوئی رعایت نہ برتی جائے۔
اجلاس میں دھواں دینےوالی گاڑیوں کی مستقل بنیادوں پرٹیسٹنگ کیلئےمختلف ورکشاپس کرنےکی منظوری دی گئی،وزیراعلی مریم نواز نےکہا شہریوں کابھی شکریہ اداکرتےہیں جنہوں نےحکومت اوراداروں سےبھرپورتعاون کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔