پنجاب میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑا اضافہ، آرڈیننس جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
پنجاب میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑا اضافہ، آرڈیننس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)سندھ کے بعد پنجاب میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا، محکمہ قانون پنجاب نے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس جاری کردیا۔
گورنر پنجاب کی منظوری سے جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے، کار کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔آرڈیننس کے مطابق ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار، رکشوں اور چنگچی کو 3 ہزار روپے، کار کو 5 ہزار روپے، 2 ہزار سی سی کی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے اور 2 ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
آرڈیننس کے مطابق اوورلوڈنگ پر تھری ویلر کو 3 ہزار روپے، 2 ہزار سی سی سے کم کی گاڑیوں کو 5 ہزار روپے، اور 2 ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔محکمہ قانون کے مطابق دھواں چھوڑتی موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے، تھری ویلر گاڑی کو 3 ہزار روپے، بڑی گاڑی کو 8 ہزار روپے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو دھواں چھوڑنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد کے تعلیمی اداروں کیلئے سرما کے اوقات کار کا شیڈول جاری اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کیلئے سرما کے اوقات کار کا شیڈول جاری جے یو آئی کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں لے لیا، گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا وزیراعظم کو بحرین کے سب سے اعلی اعزاز سے نواز دیا گیا ڈیرہ اسماعیل خان دو اضلاع میں تقسیم، نیا ضلع پہاڑ پور قائم، نوٹیفکیشن جاری پاکستان دوبارہ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کیلئے اتھارٹی تشکیل دی جائے، کمپٹیشن کمیشن کی سفارشCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی خلاف ورزی پر
پڑھیں:
صوبے میں سموگ کے تدارک کے لیے کارروائیاں جاری
علی ساہی : پنجاب بھر میں سموگ سے نمٹنے کے لیے ٹریفک پولیس کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی خصوصی ہدایات پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 17 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں، جبکہ کارروائیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 116 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
رواں ماہ کے دوران 87 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، جبکہ 41 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس اور 35 سے زائد ماحول دشمن گاڑیوں کے روٹ پرمٹ بھی معطل کر دیے گئے۔
مزید برآں، دھواں چھوڑنے والی 24 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ 13 ہزار سے زائد گاڑیوں کو موقع پر بند کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ 5 ہزار سے زائد ریت اور مٹی سے لوڈڈ نان کورڈ گاڑیوں کو بھی بھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔
پرو ہاکی لیگ کی تیاری، قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ کل سے شروع
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی باقاعدہ مینٹیننس کو یقینی بنائیں اور پنجاب کو سموگ فری بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے اقدامات میں تعاون کریں۔