Islam Times:
2025-11-28@12:40:41 GMT

موضوع: الحاد اور اس کی اقسام

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا
عنوان: الحاد اور اس کی اقسام
مہمان: حجہ الاسلام و المسلمین سید زائر نقوی
میزبان: محمد سبطین علوی
موضوعات گفتگو:
الحاد کی اقسام
سائنسی الحاد کیا ہے
الحاد کے موضوع پر مطالعاتی منابع
خلاصہ گفتگو
الحاد کی بنیادی اقسام میں نظری الحاد (خدا کے وجود کا انکار)، عملی الحاد (زندگی میں خدا کو غیر مؤثر سمجھنا)، سائنسی الحاد (سائنس کو ہی واحد حقیقت قرار دینا)، اور اخلاقی الحاد (اخلاقی ذمہ داریوں سے آزادی کی خواہش) شامل ہیں۔ موجودہ دور میں سائنسی الحاد سب سے زیادہ پھیلا ہوا ہے۔ اس کے مطابق کائنات کی ہر حقیقت کا جواب صرف سائنسی قوانین سے ممکن ہے، اس لیے خدا یا ماورائی طاقت کی کوئی ضرورت نہیں۔ یہ الحاد نیچرلزم، مادیت اور ٹیکنالوجی کی غیر ضروری تقدیس کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے۔
الحاد کے فکری مقابلے کے لیے شہید مرتضیٰ مطہری کی کتابیں جیسے تصور کائنات لحاد کے سائنسی و فلسفی پہلوؤں کا مضبوط تجزیہ فراہم کرتے ہیں۔ یہ مطالعات نوجوانوں کو عقلی بنیادوں پر ایمان کی گہرائی سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی سے ایام فاطمیہ سے متعلق خصوصی گفتگو

اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا تمام عالمین کی خواتین کی سردار ہیں اور انکا گھر ہم سب کیلئے بہترین نمونہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایام فاطمیہ کے دوران اہلبیت علیہ السلام کی یاد تازہ ہوتی ہے اور معلمین پر بات ہوتی ہے۔ جو معاشرے کی اصلاح کیلئے مثبت ثابت ہوتی ہیں۔ محرم، عاشورہ اور دیگر مقدس ایام کے دوران بھی معاشرہ دین کے قریب آتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اتحاد و ہم آہنگی اسوقت مسلمانوں میں پیدا ہوسکتی ہے، جب انسان دینی اور الہیٰ تعلیمات پر عمل کرے۔ رسول (ص) اور آل رسول (ع) کی طرف زندگی پر عمل کرکے ہم اتحاد پیدا کرسکتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںکوئٹہ سے تعلق رکھنے والے علامہ سید ہاشم موسوی امام جمعہ کوئٹہ اور مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ پاکستان کے مرکزی نظارت کے رکن ہیں۔ انکے والد گرامی سید محمد شاہ اپنے علاقے میں دین کی ابتدائی تعلیمات دینے اور دیگر مذہبی امور میں مصروف رہتے تھے۔ علامہ ہاشم موسوی نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ کے پرائمری سکول اور اسلامیہ ہائی سکول سے حاصل کی۔ دور طالب علمی میں ہی انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں شمولیت اختیار کی اور اپنی دینی و سماجی خدمات کا آغاز کیا۔ انہوں نے چند برسوں بعد دینی تعلیمات کا بھی آغاز کیا اور شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی شاگردی کا شرف حاصل کیا۔ انہوں نے اپنی ابتدائی دینی تعلیمات علامہ عارف حسینی کے مدرسے سے حاصل کیں، جو پاراچنار میں واقع ہے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ کیا اور 1988ء کو قم المقدس چلے گئے۔ وہ بائس سال تک وہاں زیر تعلیم رہے۔ علامہ ہاشم موسوی تعلیم حاصل کرنے کے دوران بھی وقتاً فوقتاً کوئٹہ آتے اور تبلیغات دین میں حصہ لیتے تھے۔ بعد ازاں اس دور میں کوئٹہ کے امام جمعہ علامہ یعقوب توسلی علیل ہوگئے تو مومنین نے ان سے کوئٹہ تشریف لانے کی درخواست کی اور انکو امام جمعہ کوئٹہ کے منصب پر فائز کر دیا گیا۔ انہوں نے اپنی دینی خدمات جاری رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قیام میں بھی حصہ لیا اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے راستے ہموار کئے۔

علامہ سید ہاشم موسوی اس وقت مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ پاکستان کے مرکزی نظارت کے رکن ہیں۔ 
اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا تمام عالمین کی خواتین کی سردار ہیں اور انکا گھر ہم سب کیلئے بہترین نمونہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایام فاطمیہ کے دوران اہلبیت علیہ السلام کی یاد تازہ ہوتی ہے اور معلمین پر بات ہوتی ہے۔ جو معاشرے کی اصلاح کیلئے مثبت ثابت ہوتی ہیں۔ محرم، عاشورہ اور دیگر مقدس ایام کے دوران بھی معاشرہ دین کے قریب آتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اتحاد و ہم آہنگی اس وقت مسلمانوں میں پیدا ہوسکتی ہے، جب انسان دینی اور الہیٰ تعلیمات پر عمل کرے۔ رسول (ص) اور آل رسول (ع) کی طرف زندگی پر عمل کرکے ہم اتحاد پیدا کرسکتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر ایاز صادق سے اپوزیشن وفد کی ملاقات، سیاسی مذاکرات اور باہمی روابط پر گفتگو
  • قم، شہید علی ناصر صفوی کی برسی کے موقع پر محفل مشاعرہ کا انعقاد
  • عمران خان صحت مند ہیں، بشریٰ بی بی بھی ٹھیک ہیں: علی امین گنڈا پور
  • امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی سے ایام فاطمیہ سے متعلق خصوصی گفتگو
  • شاہزیب خانزادہ کے ساتھ کیمرا مین شاہد بھٹی | خصوصی گفتگو میں خالد بٹ اور مصطفیٰ چوہدری
  • کراچی کے سفاری پارک میں مختلف اقسام کے 15 جانوروں کی پیدائش
  • ’کم ظرف کی گفتگو سنیں، اس کو جیل میں فائیو اسٹار سہولیات میسر ہیں‘، خواجہ آصف کی عمران خان پر تنقید
  • کراچی: سفاری پارک میں مختلف اقسام کے 15 جانوروں کی پیدائش
  • اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نسٹ یونیورسٹی کے طلبہ سے گفتگو کررہے ہیں