Jasarat News:
2025-11-26@21:58:42 GMT

کراچی کے سفاری پارک میں مختلف اقسام کے 15 جانوروں کی پیدائش

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے سفاری پارک میں جنگلی حیات کی افزائش سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں مختلف اقسام کے جانوروں کے مجموعی طور پر 15 ننھے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئی نسل میں گھوڑے، سندھ آئی بیکس، چیتل، مفلون، بلیک بَک، فیلو ڈئیر اور سفید فیلو ڈئیر کے بچے شامل ہیں۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اس پیشرفت کو پارک میں جنگلی حیات کے لیے سازگار اور پائیدار ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نومولود جانوروں کا ویٹرنری ماہرین نے تفصیلی طبی معائنہ کیا اور تمام بچوں کو صحت مند قرار دیا۔ انتظامیہ نے ان کی بہتر دیکھ بھال کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے ہیں۔

ترجمان کے ایم سی دانیال سیال کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ نومولود جانوروں کے لیے بہترین نگہداشت اور محفوظ ماحول یقینی بنایا جائے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نئی پیدائشوں کو سفاری پارک کے حیاتیاتی تنوع اور خوبصورتی میں اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ پارک میں جنگلی جانوروں کے لیے صحت مند اور محفوظ ماحول موجود ہے، یہ پیشرفت شہر کے شہریوں اور جنگلی حیات کے شائقین کے لیے خوشی کا باعث ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے نومولود جانوروں کے نام رکھنے اور اس موقع کا جشن منانے کے لیے خصوصی تقریب منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا۔

کے ایم سی کے مطابق حالیہ پیدائشوں میں ایک مفلون، چار سندھ آئی بیکس، چار بلیک بَک، دو چیتل، ایک گھوڑا، دو فیلو ڈئیر اور ایک سفید فیلو ڈئیر شامل ہیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا ہے کہ سفاری پارک میں سہولیات کی بہتری، بریڈنگ پروگراموں میں توسیع اور عالمی معیار کا ماحول فراہم کرنے کی کوششیں آئندہ بھی جاری رہیں گی، تاکہ جنگلی حیات مزید مستحکم انداز میں پروان چڑھ سکے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنگلی حیات سفاری پارک جانوروں کے فیلو ڈئیر پارک میں کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

پائیدار ٹرانسپورٹ ماحول دوست مستقبل کی بنیاد ہے‘گورنر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پائیدار ٹرانسپورٹ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پائیدار ٹرانسپورٹ جدید شہروں کی ضرورت اور ماحول دوست مستقبل کی بنیاد ہے، صاف، محفوظ اور مؤثر ٹرانسپورٹ نظام شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بناتا ہے، سندھ خصوصاً کراچی میں گرین ٹرانسپورٹ، الیکٹرک گاڑیوں اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کاربن اخراج میں کمی اور ٹریفک دباؤ کم کرنے کے لیے عالمی معیار کی ٹرانسپورٹ پالیسیوں کو ترجیح دینا ہوگی، پائیدار ٹرانسپورٹ کے فروغ میں سرکاری اداروں، نجی شعبے اور عوام کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • پائیدار ٹرانسپورٹ ماحول دوست مستقبل کی بنیاد ہے‘گورنر
  • کراچی کے سفاری پارک میں مختلف جانوروں کے 15 بچوں کی پیدائش
  • کراچی کے سفاری پارک میں 15جانوروں کی پیدائش
  • کراچی: سفاری پارک میں مختلف اقسام کے 15 جانوروں کی پیدائش
  • پنجاب: کمرشل مقامات پر پانچ مختلف رنگوں کے کچرے کے ڈبے رکھنا لازمی قرار
  • لاہور سفاری پارک: اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں بچوں کی پیدائش
  • لاہور سفاری پارک میں اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں بچوں کی پیدائش
  • کراچی چڑیا گھر میں شیرنی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش
  • کراچی چڑیا گھر میں خوشخبری، شیرنی کے ہاں تین صحت مند بچوں کی پیدائش