فافن نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات مجموعی طور پر بہتر قرار دے دیئے، رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
فافن نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات مجموعی طور پر بہتر قرار دے دیئے، رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) فافن نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کردی، جس میں مجموعی طور پر انتخابی انتظامات کو بہتر قرار دیا گیا ہے تاہم انتخابی مہم کی خلاف ورزیوں اور نتائج میں شفافیت کے خلا کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا جبکہ زیادہ تر حلقوں میں ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے بھی کم ریکارڈ کیا گیا۔ فافن نے 122 مبصرین کو تعینات کیا جنہوں نے 373 پولنگ اسٹیشنز کا مشاہدہ کیا۔
فافن کی رپورٹ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی مختلف خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ متعدد سیاسی جماعتوں کے کیمپس پولنگ اسٹیشنز کے بالکل قریب قائم کیے گئے، جبکہ 49 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی آمد و رفت میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے سہولت کاری دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 16 پولنگ اسٹیشنز کے اندر انتخابی مواد کی موجودگی بھی دیکھی گئی۔ خواتین، بزرگ اور معذور ووٹرز کے لیے انتظامات غیر یکساں رہے، تاہم 93 فیصد پولنگ بوتھس پر ووٹنگ پرامن اور منظم رہی۔
فافن نے بعض بے ضابطگیوں کی بھی نشاندہی کی، جن میں ووٹرز کو ایکسپائرڈ شناختی کارڈ پر واپس بھیجنے کے واقعات شامل ہیں۔ 29 فیصد بوتھ پر معاون افسران نے بیلٹ پیپر پہلے سے سائن کیے جبکہ 28 فیصد بوتھ پر بیلٹ پیپر پر پہلے سے اسٹیمپ لگانے کے معاملات رپورٹ ہوئے۔
مزید برآں، 6 پولنگ اسٹیشنز پر فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو فراہم نہیں کیا گیا جبکہ 43 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر نتیجہ فارم پر ایجنٹس سے دستخط نہیں لیے گئے۔ 13 پولنگ اسٹیشنز پر مبصرین کو بھی فارم 45 فراہم نہیں کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس مقرر کردیا وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس مقرر کردیا عمران خان کی صحت پر تشویش ہے، علیمہ خان کا محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط ملک میں حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی سالانہ شرح 4.32 فیصد تک پہنچ گئی امریکا میں فائرنگ، تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، ترجمان دفتر خارجہ پاکستانیوں کو امارات کے ویزے نہ ملنے سے متعلق حکومت کی وضاحت سامنے آگئی جدہ: اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین اور قونصل جنرل کی صحافیوں سے ملاقات
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ضمنی انتخابات فافن نے
پڑھیں:
ضمنی انتخابات؛ قومی و صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
قومی اسمبلی کے پانچ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔ تاہم این اے 96 فیصل آباد سے بلال چوہدری کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیا گیا، کیونکہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی وجہ سے انہیں روکا ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کے دیگر کامیاب امیدوار یہ ہیں:
این اے 18 ہری پور: بابر نواز خان
این اے 104 فیصل آباد: دانیال احمد
این اے 129 لاہور: محمد نعمان
این اے 143 ساہیوال: محمد طفیل
این اے 185 ڈیرہ غازی خان: محمود قادر خان
صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں:
پی پی 73 سرگودھا: میاں سلطان علی رانجھا
پی پی 87 میانوالی: علی حیدر نور خان نیازی
پی پی 98 فیصل آباد: اعزاز علی تبسم
پی پی 115 فیصل آباد: محمد طاہر پرویز
پی پی 116 فیصل آباد: احمد شہریار
پی پی 203 ساہیوال: محمد حنیف
پی پی 269 مظفرگڑھ: میاں عالمدار عباس قریشی
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ یہ نوٹیفکیشن گزیٹ آف پاکستان میں بھی شائع کیا جائے تاکہ عوامی ریکارڈ میں شامل ہو جائے۔