الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 5اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 7 امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔
الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور سے محمد نعمان، این اے 143 سے محمد طفیل اور این اے 185 سے محمود قادر خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 96فیصل آباد سے طلال چوہدری کے بھائی بلال بدر کامیاب ہوئے ہیں تاہم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا گیا ہے۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی پنجاب کی نشستوں پرکامیاب 7 امیدواروں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی پی 73 سے میاں سلطان علی ، پی پی 87 سے علی حیدر نور ، پی پی 98 سے آزاد علی تبسم، پی پی 115 سے محمد طاہر پرویز ، پی پی 116 سے احمد شہریار، پی پی 203 سے محمد حنیف اور پی پی 206 میاں علمدار عباس سے کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والوں میں 12 سے امیدواروں کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایک امیدوار کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلی خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت پر 5300ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائدکردیا وزیراعلی خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت پر 5300ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائدکردیا ایس این جی پی ایل نے اپنی تاریخ کا دوسرا بلند ترین منافع کا اعلان کر دیا، 30فیصد کیش ڈیویڈنڈ کی منظوری وائٹ ہاوس پر فائرنگ، افغان طالبان رجیم پوری دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن گئی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا آسان خدمت مرکزبلڈنگ منصوبے کا دورہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ،جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 735ارب روپے اضافے سے 23سو ارب ہونے کا خدشہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری الیکشن کمیشن نے کا نوٹیفکیشن کی نشستوں پر
پڑھیں:
ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ کس حلقے میں رہا؟ اعداد وشمار جاری
اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے دوران قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹر ٹرن آؤٹ کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی7 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے اور مجموعی طور پر ووٹر ٹرن آوٹ 28.58 فیصد رہا۔
دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے-18 ہری پور میں ووٹر ٹرن آؤٹ سب سے زیادہ 42.09 فیصد رہا اور این اے-185 میں 32.61 فیصد ٹرن آؤٹ رہا۔
اسی طرح این اے-96 فیصل آباد میں ووٹر ٹرن آؤٹ 26.46 فیصد، این اے-143 ساہیوال میں 21.43 فیصد، این اے-129 لاہور میں 18.67 فیصد اور این اے-104فیصل آباد میں ووٹر ٹرن آوٹ 13.23 فیصد رہا۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی-269 مظفرگڑھ میں سب سے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ50.82 فیصد، پی پی-98 فیصل آباد میں 36.82 فیصد، پی پی-73 سرگودھا میں 34.45 فیصد، پی پی-87 میانوالی میں 27 فیصد ٹرن آؤٹ رہا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی-116 فیصل آباد میں ووٹر ٹرن آؤٹ 22.94 فیصد، پی پی- 203 ساہیوال میں ووٹر ٹرن آؤٹ 22.4 فیصد رہا۔