بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھپکیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی: مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھپکیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، بھارت کو بدترین شکست دلانے والے وزیر دفاع کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔
سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ کوئی سندھ کو پاکستان سے الگ کر سکتا ہے اور نہ ہی جغرافیہ بدل سکتا ہے، سندھ متحد اور پاکستان کے ساتھ رہے گا۔
وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، ان کی یہ بوکھلاہٹ 9 مئی کے بعد شروع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل بھارتی وزیر دفاع کا سندھ سے متعلق بیان امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستانمراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے پاکستان بنانے کی قرارداد پاس کی، اس قرارداد میں بڑی تفصیل سے ماضی اور حال پر بات کی گئی ہے، 624 بی سی کے نقشے میں سندھ کا نقشہ تھا، سندھ کے مسلمانوں اور ہندؤں نے ساتھ مل کر جدوجہد کی تھی، 1947 میں ہمارا ملک بنا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں سندھو دریا میں یا تو پانی بہے گا یا مودی تمہاری خون بہے گا، ہم سندھو دریا کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، ہماری فورسز بھارت کو جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بھارتی وزیر دفاع مراد علی شاہ
پڑھیں:
سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ردعمل
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ سے ناواقف ہیں اور ان کا بیان سفارتی طور پر غیر ذمہ دارانہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’سرحدیں بدل سکتی ہیں، سندھ کل بھارت کا حصہ بھی بن سکتا ہے‘، راجناتھ سنگھ کا متنازع بیان
مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع اپنی داخلی تقسیم اور مسائل پر توجہ دیں اور ہمارے متعلق دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سندھ نے قیام پاکستان سے قبل 1936 میں بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کی تھی اور اس کے عوام نے ہمیشہ اپنی خودمختاری، وقار اور سیاسی شناخت کو ترجیح دی۔
انہوں نے واضح کیا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ اور ناقابل تقسیم حصہ ہے اور یہ ہمیشہ پاکستان کا حصہ رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سندھ مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ