ضمنی انتخابات: کس حلقے میں کتنا ووٹر ٹرن آؤٹ رہا؟ الیکشن کمیشن نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی7 نشستوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے ووٹر ٹرن آؤٹ کے بارے میں بتا دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ مجموعی طور پر 28.58 فیصد رہا، جبکہ این اے 18 ہری پورمیں ووٹر ٹرن آؤٹ 42.09 فیصد رہا۔
لاہور ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی واضح برتری، قومی.
این اے 185 پر ووٹر ٹرن آؤٹ 32.61 فیصد، این اے 96 فیصل آباد میں 26.46 فیصد، این اے 143 ساہیوال میں 21.43 فیصد رہا۔
این اے 129 لاہور میں ووٹر ٹرن آؤٹ 18.67 فیصد، این اے 104 فیصل آباد میں 13.23 فیصد،پی پی 269 مظفر گڑھ میں 50.82 فیصد، پی پی 98 فیصل آباد میں 36.82 فیصد رہا۔
پی پی 73 سرگودھا میں ووٹر ٹرن آؤٹ 34.45 فیصد، پی پی 87 میانوالی میں 27 فیصد، پی پی 116 فیصل آباد میں 22.94 فیصد اور پی پی 203 ساہیوال میں 22.4 فیصد رہا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں ووٹر ٹرن ا و ٹ ضمنی انتخابات فیصل ا باد میں فیصد رہا
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔