Jasarat News:
2025-11-26@20:46:45 GMT

ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ کتنا رہا؟ اعداد و شمار جاری

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ کتنا رہا؟ اعداد و شمار جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کے تفصیلی اعداد و شمار جاری کر دیے  گئے ہیں جس کے مطابق ملک بھر میں مجموعی ٹرن آؤٹ 28.58 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 18 ہری پور سب سے آگے رہا جہاں 42.

9 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ اس کے بعد این اے 185 میں ٹرن آؤٹ 32.61 فیصد جبکہ این اے 96 فیصل آباد میں ٹرن آؤٹ 26.46 فیصد رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق این اے 143 ساہیوال کا ٹرن آؤٹ 21.43 فیصد، این اے 129 لاہور میں 18.67 فیصد اور این اے 104 فیصل آباد میں انتہائی کم 13.23 فیصد ووٹرز باہر نکلے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پی پی 269 مظفرگڑھ  ٹرن آؤٹ کے لحاظ سے نمایاں رہا، جہاں 50.82 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ اسی طرح پی پی 98 فیصل آباد میں 36.82 فیصد، پی پی 73 سرگودھا میں 34.45 فیصد اور پی پی 87 میانوالی میں 27 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ ہوا۔

مزید برآں پی پی 116 فیصل آباد میں 22.94 فیصد اور پی پی 203 ساہیوال میں 22.4 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیصل آباد میں

پڑھیں:

کراچی: بیشتر سگنل غیر فعال ہونے سے ای چالان سسٹم میں مشکلات

—فائل فوٹو

کراچی میں بیشتر سگنل غیر فعال ہونے سے ای چالان سسٹم میں مشکلات کا سامنے کرنا پڑ رہا ہے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ شہر میں 89 ٹریفک سگنلز میں سے صرف 69 کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں سوا ارب روپے مالیت کے 400 جدید سگنلز کی ضرورت ہے، نئے منصوبے میں خود کار ٹریفک چلانے والے 400 سگنلز لگیں گے۔

کراچی میں ای چالان کے نفاذ کے 30 روز مکمل، اعداد و شمار آگئے

کراچی میں ای چالان کے نفاذ کے 30 روز مکمل ہوگئے،اب تک شہر قائد میں کتنے افراد کو چالان کیا جاچکا ہے؟ اعداد و شمار آگئے ہیں۔

پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ اگر ممبئی کو دیکھا جائے تو ممبئی میں ایل ای ڈی لائٹس والے 569 جبکہ نئی دلی میں 2160 ٹریفک سگنلز کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹریفک کنٹرول کرنے والا ایک جدید سگنل پی آئی ڈی سی پر لگایا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ کس حلقے میں رہا؟ اعداد وشمار جاری
  • ضمنی انتخابات: کس حلقے میں کتنا ووٹر ٹرن آؤٹ رہا؟ الیکشن کمیشن نے بتا دیا
  • اتوار کے ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ؛ افواہیں جھوٹ نکلیں، اصل اعداد و شمار سامنےآگئے
  • 4 بڑے سیلابوں سے کتنی تباہی ہوئی؟ مصدق ملک نے اعداد و شمار پیش کردیے
  • کراچی: بیشتر سگنل غیر فعال ہونے سے ای چالان سسٹم میں مشکلات
  • کراچی میں ای چالان کے نفاذ کے 30 روز مکمل، اعداد و شمار آگئے
  • حلقہ این اے 18: ایوب خان خاندان کے گڑھ میں پی ٹی آئی کی شکست، کتنا بڑا دھچکا؟
  • ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا صفایا، 12 نشستوں پر (ن) لیگ کامیاب، ایک سیٹ پی پی لے اڑی
  • پنجاب کے ضمنی انتخابات، مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی شاندار کامیابی پر وزیر اعظم کی مبارکباد